کڑ تما قدر ت کی ایک انمول نعمت ہے،ماہرین

بدھ 15 نومبر 2017 12:17

سلانوالی۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء)زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ کڑ تماایک صحرائی بیل نماپودا ہے جس کی بیل تربوز کی بیل سے ملتی جلتی ہے پھل کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے لیکن ا س میں پروٹین کی کافی مقدا ر پائی جاتی ہے یہ بطورخوراک بھی کھائے جاتے ہیں ا س کا تیل نکا ل کر مختلف کامو ں میں استعمال کیاجاتا ہے کڑ تما بطور خورا ک استعمال کیاجاتا ہے جس میں ا س کا مربع کافی مشہور ہے ا س کے بیج سے تیل نکا ل کر بائیوفیول کے طورپر بھی استعمال کیاجاتا ہے جو بائیو فیو ل کا بہتر ین ذریعہ ہے ا س کی جڑیں بطور جراثیم کش استعما ل ہوتی ہیں ،کڑ تما کے بیج سے انسولین حاصل کی جاتی ہے جو کہ شوگر کوروکنے اور ا س کے بہتر علاج کیلئے استعمال ہوتی ہے ا س کا پھل بہت اہمیت کا حامل ہے یہ بر یسٹ کینسر کو روکنے میں اہم کر دا رادا کرتا ہے، کڑتما مختلف ادو یا ت میں استعمال ہوتا ہے بلکہ ا س کو اگانے میں زمین کی پیداوارصلاحیت میں نمایاں بہتر ی آتی ہے یہ زمین کی زرخیزی کو بڑھاتا ہے کڑ تما کے پھل میں کیلشیم اور پروٹین کی کافی مقدار ہوتی ہے ا س کی جڑیں اور ا س کے پتوں کا تیل کانچوڑمختلف فصلوں کے کیڑے ما ر ادو یا ت کے طور پر استعمال کیاجاتا ہے، کڑ تما کے پتوں سے یرقان کا علا ج کیاجاتا ہے ،کڑ تما قدر ت کی ایک انمول نعمت ہے جومختلف بیماریوں کیلئے قدرتی اور بے حدسستا علاج ہے ضرورت ا س امر کی ہے کہ ا س پو دے کی زیاد ہ سے ز یاد ہ کا شت اور تحقیق پر زور دیاجا ئے تا کہ قد ر ت کی قیمتی نعمت سے کما حقہ فائد ہ اٹھایاجاسکے ۔