ٹی 10 لیگ کی فرنچائز پنجابی لیجنڈز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی

بدھ 15 نومبر 2017 19:05

ٹی 10 لیگ کی فرنچائز پنجابی لیجنڈز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء)ٹی 10 لیگ کی فرنچائز پنجابی لیجنڈز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی، لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں ٹیم کے کپتان مصباح الحق،شعیب ملک اور حسن علی شریک ہوئے،ٹی 10 لیگ کے مقابلے 14 سے 17 دسمبر تک شارجہ میں ہوں گے، 6 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجابی لیجنڈز، مراٹ عریبیئنز، کریالہ کنگز، پختونز، ٹیم سری لنکا اور بنگال ٹائیگرز شامل ہیں۔