صدر مملکت ممنون حسین نے سینیٹ کا اجلاس 17 نومبر کو طلب کر لیا

جمعرات 16 نومبر 2017 18:15

صدر مملکت ممنون حسین نے سینیٹ کا اجلاس 17 نومبر کو طلب کر لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے سینیٹ کا اجلاس 17 نومبر کو طلب کر لیا،اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت سینیٹ کا اجلاس 17 نومبر 2017 بروز جمہ صبح 10بجے طلب کیا ہے۔