سوئٹزرلینڈ نے بلوچ لیڈر مہران مری کے داخلے پر پابندی لگادی

جمعرات 16 نومبر 2017 23:12

سوئٹزرلینڈ نے بلوچ لیڈر مہران مری کے داخلے پر پابندی لگادی
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2017ء) سوئٹزرلینڈ نے بلوچ لیڈر مہران مری کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی،مہران مری کے سوئٹزرلینڈ میں داخلے پر پابندی پاکستان کی درخواست پر لگائی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کی درخواست پر سوئٹزرلینڈ نے بلوچ لیڈر مہران مری کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی ہے ، مہران مری کے سوئٹزرلینڈ میں داخلے پر پابندی 10سال کیلیے لگائی گئی ہے،مہران مری سے متعلق حکومت پاکستان کی دستاویز سوئس حکومت کے حوالے کی تھیں ۔مہران مری بیوی اور4بچوں کے ساتھ جمعرات کو زیورخ ایئرپورٹ پہنچے تھے،مہران مری کوسوئس امیگریشن حکام نے روک کر دستاویز حوالے کی ،8صفحات کی دستاویز میں روکے جانے کی وجوہات کا ذکر ہے۔

متعلقہ عنوان :