سندھ پولیس کے کرپشن اور جرائم میں ملوث 19 افسران برطرف، 130 جبری ریٹائر
جمعہ 17 نومبر 2017 16:41
(جاری ہے)
دوسری جانب رپورٹ میں پولیس کے اعلیٰ ترین افسران کے نام اور ان کی کرتوتیں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی ، سابق ایس ایس پی اعتزا ز احمد گورایہ اور ڈی ایس پی نثار احمد مورائی نے غیرقانونی بھرتیاں کیں اور خوب مال بنایا۔ڈی ایس پی ریاض جاوید بھٹو پلاٹ پر قبضے اور غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہیں ، سابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی ماتحت عملے سے بیٹ وصول کرتے رہے جب کہ سابق ڈی آئی جی سکھر کیپٹن فیروز شاہ ایرانی آئل کی اسمگلنگ میں سہولت کارہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی ایس پی مرزا تیمور بیگ شراب کے نشے میں دھت رہنے کے عادی ہیں، ڈی ایس پی نیئر الحق نے غیر اخلاقی سرگرمیوں کی سرپرستی سے مال بنایا، سابق ایس پی کیپٹن ایس علی چوہدری رشوت خوری میں ماسٹر ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی سی پی ایل سی منظور علی شہریوں سے بھتہ اور عملے سے بیٹ وصول کرتے رہے، ایس پی جان محمد جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے مرتکب ہوئے، ڈی ایس پی تصدق وارث شیخ اورڈی ایس پی فہیم احمد فاروقی شہری کی غیر قانونی حراست اور 3 لاکھ روپے بھتہ وصولی میں ملوث ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈی ایس پی چوہدری لیاقت علی نے اقدام قتل کے ملزم کو سہولیات فراہم کیں، ڈی ایس پی فرحان علی بروہی بھی پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے ملزم کی سہولت کاری میں ملوث ہیں۔اس فہرست میں کچھ افسران ایسے بھی ہیں جنہوں نے کورٹ میں جمع کرائے گئے زر ضمانت اور محکمے کو ملنے والے مختلف فنڈز میں بڑے پیمانے پر غبن کیا۔واضح رہے کہ آئی جی سندھ اور سیکریٹری داخلہ نے گزشتہ روز عدالت میں رپورٹ جمع کرائی تھی جس میں سندھ پولیس کے 17 سے 18 گریڈ تک افسران کی کرپشن اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کی نشاندہی کی گئی تھی۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.