جہلم،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کے دیہی خواتین میں 223بھینسیں مفت تقسیم کرنے کی تقریب

جمعہ 17 نومبر 2017 20:37

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق تحصیل جہلم میں بیوہ غریب دیہی خواتین میں 223بھینسیںاور گائیںمفت تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس موقع ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان،سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر وقار احمد،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک شیخ محمد لائق ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ،چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین خان،چوہدری ندیم خادم، نوابزادہ طالب مہدی اور دیگر موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل جہلم کی بیوہ غریب دیہی خواتین میں 143 بھینسیں اور 80 گائیںبھیڑ بکریاں قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ لائیو سٹاک کے ذریعے بیوہ غریب دیہی خواتین میں جانور مفت تقسیم کرنے کا احسن اقدام بنیادی طور پر ان کے لئے با عزت روزگار کا اہتمام ہے،جس سے وہ اپنی روز مرہ کی ضروریات پوری کر سکیں گی۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ ضلع جہلم میں اس سے پہلے دیہی غریب خواتین میں متعدد ویہڑیاںجھوٹیاںاور بھیڑیں بطخیں مفت تقسیم کیں اور پولٹری یونٹس رعایتی نرخوں پر فراہم کئے گئے۔محکمہ لائیوسٹاک مستقبل میں ان جانوروں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔ ایم پی اے چوہدری لال حسین اور چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان نے اس موقع پر محکمہ لائیوسٹاک کی کاوشوں کو سراہا اور تمام خواتین کو مبارک باد پیش کی او ر کہا کہ ان بھیڑبکریوں کی بہتر پرورش سے نا صرف ان کی غربت میں کمی آئے گی بلکہ تعلیم کے شعبہ میں بھی بہتری آئے گی اور خواتین کو گھر کی دہلیز پر اور با عزت روز گار کے مواقع میسر آئیں گے،اور محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو محنت اور احسن انداز سے سرانجام دے رہے ہیں۔