سکواش ایونٹس میں مختلف ممالک کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ 15 دسمبر سے شروع ہوگا
اتوار 19 نومبر 2017 14:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ایونٹ میں دنیا بھر کے ٹاپ رینکنگ کے کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کی ہے اسی طرح ہم باصلاحیت کھلاڑیوں کو ان کے مقابلے میں میدان میںاتاریں گے تاکہ ان کی عالمی رینکنگ میںبہتری آسکے۔
انہوں نے کہا کہ ویمن ایونٹ کیلئے بھی مختلف ممالک سے 6غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کی ہے اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 28 ملکی و غیر ملکی خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہاکہ فیڈریشن نے تمام ایسوسی ایشنز کوہدایت کی ہے کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے اپنے اپنے شہروں میں خواتین کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے کیمپ لگائے۔ پی ایس اے کے ایونٹ میں ڈومیسٹک سطح پر شاندار کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو موقع دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پی ایس اے ایونٹس میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھر پور سکیورٹی فراہم کرے گی جس کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس اے ایونٹس کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسہ ایونٹس سے چند روز قبل شروع ہو جائے گا۔ یہ ایونٹ قومی کھلاڑیوں کیلئے ساز گار ہوگا کیونکہ اس ایونٹ میں ان کی عالمی رینکنگ میں مزید بہتری آسکتی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.