ٹرمپ نے ایٹمی حملے کا ’’غیرقانونی‘‘ حکم دیا تو مزاحمت کروں گا، امریکی کمانڈر
قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے صدر کو مختلف آپشنز دے سکتا ہوں ،ْ جان ہائیٹن
اتوار 19 نومبر 2017 19:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بحیثیت کمانڈر ان کا کام صدر کو مشورہ دینا ہے اور اگر صدر انہیں کوئی ایسا کام کرنے کو کہیں جو غیر قانونی ہو تو وہ صاف کہہ دیں گے کہ یہ غیر قانونی ہے۔
امریکی اسٹریٹجک کمانڈ کے سربراہ جنرل جان ہائیٹن نے کہا ہے کہ انہوں نے مسلح تنازعات کے حوالے سے امریکی قوانین کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہے اور انہیں معلوم ہے کہ امریکی صدر کو ایٹمی حملے کا حکم دینے سے پہلے چند اہم باتوں کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ صدر کیلئے ضروری ہے کہ وہ ایٹمی حملے کی ہدایات جاری کرنے سے قبل ان باتوں کا خیال رکھے کہ آیا واقعی ایٹمی حملے کی ضرورت ہے، اس سے کیا فرق پڑے گا اور کہیں اس حملے سے غیر ضروری اذیت ناک صورتحال تو پیدا نہیں ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ بطور سربراہ اسٹریٹجک کمانڈ میرا فرض ہے کہ میں صدر کو مشورہ دوں، اگر صدر مجھے کوئی حکم دیتے ہیں اور وہ غیر قانونی ہو تو میں کہہ سکتا ہوں کہ جنابِ صدر یہ غیر قانونی ہے، پھر وہ مجھ سے پوچھیں گے کہ قانون کیا کہتا ہے جس کے بعد میں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے انہیں مختلف آپشنز دے سکتا ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.