پی ٹی آئی قبل از وقت انتخابات کی بات ضرور کرتی ہے ،خلوت میں ملتے ہیں تو کہتے ہیں انتخابات بروقت ہونے چاہئیں ‘ سعد رفیق
کچھ کوششیں کی جارہی ہیں اور ہمارے لوگوں سے رابطے بھی کئے جاتے ہیںلیکن اب لوگوں کو زیادہ سیاسی شعور آ گیا ہے ہمارے ساتھ جو ہوتا ہے اس کا بہت کم اظہار کرتے ہیں کیونکہ ہم ملک میں کوئی نئی لڑائی نہیں چھیڑنا چاہتے ‘ وزیر ریلویز کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 19 نومبر 2017 20:20
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی والے جو قبل از وقت انتخابات کی بات کرتے ہیں اس پر انہیں خود بھی یقین نہیں ہے ۔
وہ یہ بات کرتے ضرورہیں لیکن جب وہ خلوت میں ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ بروقت انتخابات بہتر ہیںاور خود بھی اس بات کو سمجھتے ہیں کہ قبل از وقت انتخابات قانوناً نہیں ہو سکتے کیونکہ نئی مردم شماری کی بنیاد پر نئی حلقہ بندیاں ہی نہیںہوئیںتو پھر قبل از وقت انتخابات کیا پرانی مردم شماری اور پرانی حلقہ بندیوں پر ہوں گے۔اگر وہ یہ مطالبہ کرتے رہیں گے تو عوام یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ وہ قانون اور آئین سے نا بلد ہیں۔انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی اڑ کر کہیں نہیں جاتے ، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) چٹان کی طرح متحد ہے ۔کچھ کوششیں کی جارہی ہیں اور ہمارے لوگوں سے رابطے بھی کئے جاتے ہیںلیکن اب لوگوں کو زیادہ سیاسی شعور آ گیا ہے اور جو لوگ ماضی میں سیاسی وفاداریاں بدلتے تھے وہ بھی جان گئے ہیں اب جو سیاسی وفاداری بدلے گا اور وہ کہیں کا نہیں رہے گا۔انہوںنے اراکین کو ڈرانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ڈرانے والی بات ہم تک نہیں آئی اس لئے جو بات ہو گی وہ بتائیں گے اور جو بات نہیں ہو گی وہ نہیں کہیں گے۔ لیکن ہمارے ساتھ جو ہوتا ہے ہم اس سے بہت کم اس کا اظہار کرتے ہیںکیونکہ ہم ملک میں کوئی نئی لڑائی نہیں چھیڑنا چاہتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.