پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے سابق صدر عمر جت کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘ چیئرمین بلدیہ ملیر

اتوار 19 نومبر 2017 20:50

کرا چی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے سابق صدر عمر جت کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،وہ انسان دوست شخصیت کے مالک تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز عمر جت کی پہلی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک سال کا عرصہ گزرجانے کے باوجود ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عمر جت ہمارے درمیان موجود ہیں اور پارٹی کیلئے اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ مرحوم نے تا عمر کارکنان کے درمیان رہتے ہوئے ان کی رہنمائی کی اور پارٹی کو ملیر میں انتہائی فعال کیا جس کی وجہ سے آج بھی ان کا نام ہر خاص و عام کی زبان پر رہتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمر جت پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے ان کی گرانقدر خدمات ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں جسے ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :