خیرپور،کوئلے سے بھرا ٹرک مسافر وین پر الٹ گیا،

20 افراد جاں بحق، 6 زخمی ، ہسپتال منتقل جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل،حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا

پیر 20 نومبر 2017 12:32

خیرپور،کوئلے سے بھرا ٹرک مسافر وین پر الٹ گیا،
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں شاہ حسین بائی پاس پر کوئلے سے بھرا ٹرک مسافر وین پر الٹنے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پیر کواے ایس پی رائے مظہر اقبال کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والا کوئلے سے بھرا ٹرک، شاہ حسین بائی پاس پر رانی پور سے سکھر جانے والی ایک مسافر وین پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں میں گیارہ مسافر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ پندرہ سے زائد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال خیرپور منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج مزید نو مسافر دم توڑ گئے جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد بیس تک جاپہنچی ہے جبکہ چھ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام جعفر سومرو کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرزجائے وقوع پر پہنچی اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا۔دوسری جانب حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ واضح رہے پاکستان میں ہر سال ٹریفک حادثات کے نتیجے میں سیکڑوں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، جن کی وجوہات میں خراب سڑکیں، ٹوٹی پھوٹی گاڑیاں، تیز رفتاری اور ڈرائیونگ کے قوانین سے لاعلمی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :