پاکستان سپین کے ساتھ قریبی تعاون کو فروغ دے کر یورپ کی مارکیٹ میں بہتر رسائی حاصل کر سکتا ہے،
ڈاکٹر محمد حامد علی سپین اور پاکستان کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کوفروغ دینے پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، شیخ عامر وحید
منگل 21 نومبر 2017 17:40
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ سپین کے شہر بارسلوانہ میں 26 فروری سے یکم مارچ 2018ء تک ایک موبائل ورلڈ کانفرنس منعقد ہو رہی ہے اور متعلقہ شعبے کی پاکستانی تاجر برادری کیلئے یہ ایک اچھا موقع ہے کہ وہ اس کانفرنس میں شرکت کر کے کاروبار کو فروغ دینے کے نئے مواقع تلاش کریں۔
انہوںنے کہا کہ چیمبر سپین کیلئے دو یا تین مخصوص شعبوں پر مشتمل ایک تجارتی وفد تشکیل دے جس سے زیادہ مثبت نتائج برآمدہوں گے۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ سفارتخانہ وفد کے دورے کو کامیاب بنانے میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ سپین اور پاکستان کے درمیان عمدہ سیاسی تعلقات پائے جاتے ہیں جن سے استفادہ حاصل کرکے تجارتی و اقتصادی تعلقات کوفروغ دینے پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سپین میں موجود پاکستان کا سفارتخانہ سپین کی مارکیٹ کا مطالعہ کر کے یہ بتائے کہ کن پاکستانی مصنوعات کی ہاں زیادہ مانگ کی صلاحیت موجود ہے تا کہ تاجر براری ممکنہ کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے کوششیں تیز کرے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتخانہ پاکستان اور سپین کے نجی شعبوں کے مابین مضبوط روابط قائم کرنے میں تعاون کرے جس سے مشترکہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے اور دوطرفہ تجارت کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر اپنا ایک تجارتی وفد سپین لے جانے پر غور کرے گا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید اور نائب صدر نثار مرزا نے کہا کہ پاکستان اور سپین کے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے درمیان باہمی تعاون کے عمدہ مواقع موجود ہیں لہذا سفارتخانہ دونوں ممالک کی ایس ایم ایز کے درمیان باہمی روابط بہتر کرنے میں ساتھ تعاون کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال اب کافی بہتر ہو گئی ہے جبکہ سی پیک کی وجہ سے کاروبار و سرمایہ کاری کے بہت سے نئے مواقع پیدا ہو گئے ہیں لہٰذا سپین میں موجود پاکستان کا سفارتخانہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے موجود پرکشش مواقعوں کے بارے میں سپین کے سرمایہ کاروں کو آگاہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرے تا کہ وہ پاکستان میں جوائنٹ وینچرز و سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے پر زیادہ توجہ دیں۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.