ملک کی ترقی جمہوریت میں ہی مضمر ہے، سب کو مل کر جمہوریت کے استحکام کیلئے کام کرنا ہوگا،جاوید ہاشمی
منگل 21 نومبر 2017 19:12
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالہ سے 20 سال قبل اپنی کتاب میں لکھا تھا کہ آنے والے وقت میں روس اور چین پاکستان کے پیچھے کھڑے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جو ہر وقت ہم سے لڑ رہا ہے وہ گوادر کی وجہ سے 10 سے 15 سال بعد پاکستان سے معافی مانگے گا، گوادر، لدھیانہ کا فاصلہ ممبئی سے 2100 کلومیٹر ہے، گوادر پورٹ سے خطہ کی تقدیر بدلے گی جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطہ کے دیگر ممالک بھی بھرپور انداز سے مستفید ہوں گے اور تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاست عمران خان کی فیلڈ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو الگ کے لئے بین الاقومی سازشیں ہو رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو زیادہ نمائندگی دینے کی ضرورت ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ الیکشن 2018ء کو ہی ہوں گے کیونکہ اس کے علاوہ باقی کوئی راستہ نہیں ہے، آج اگر الیکشن ہو جائیں تو مسلم لیگ (ن) اس میں کامیابی حاصل کرے گی، اگر 2018ء میں الیکشن ہوں تو اس کا فیصلہ عوام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں ان کی عظیم قربانیوں کا مجھ سمیت ہر کوئی اعتراف کرتا ہے، بدقسمتی سے قیام پاکستان سے لے کر اب تک پاکستان کے ساتھ جو ہو رہا ہے اسے اب بند ہونا چاہئے، ملک کی ترقی جمہوریت میں ہی مضمر ہے، سب کو مل کر جمہوریت کے استحکام کیلئے کام کرنا ہوگا تب ہی ہمارا ملک آگے بڑھے گا۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ اگر ہم قومی یکجہتی اور اتحاد کے ساتھ پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالیں تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی، بھارت پاکستان کو کسی قیمت پر نہیں توڑ سکتا ہم خود اپنے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید کر دی
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
-
اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے لیے قطر پر دباﺅ‘تنقید پر دوحہ کا اظہار ناراضگی
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
پنجاب پولیس کی خاتون پولیس افسرایس ایس پی رفعت بخاری عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.