عدالت نے ایس ایس پی راؤ انوار اور دیگر اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دے دیا

منگل 21 نومبر 2017 22:03

عدالت نے ایس ایس پی راؤ انوار اور دیگر اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) سلیم شہزاد کے خلاف جلاؤ گھیراؤ، قتل اور ہنگامہ آرائی کیس میں عدالت کا شدید برہمی کا اظہار۔ ایس ایس پی راؤ انوار، ڈی ایس پی خالد سمیت دیگر اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

سٹی کورٹ میں سلیم شہزاد کے خلاف جلاؤ گھیراؤ، قتل اور ہنگامہ آرائی معاملہ کی سماعت ہوئی تو ایک بار پھر کیس سے تعلق رکھنے والے پولیس کے اعلی افسران ایک بار پھر غیر حاظر ہوئے تو عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات گواہوں کی عدم حاضری پر التوا کا شکار ہورہے ہیں۔

عدالت کی طرف سے ایس ایس پی راؤ انوار کو متعدد بار پیش ہونے کے نوٹسسز جاری کئے جاچکے ہیں،نوٹس تعمیل ہونے کے باوجود وہ پیش نہیں ہورہے۔ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شرقی نے ایس ایس پی راؤ انوار، ڈی ایس پی خالد سمیت دیگر اہلکاروں کو گرفتار کرکے ہتھکڑی لگاکرپرعدالت میں پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت گواہوں کی عدم حاضری پر 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔#