ایم کیو ایم سے نہ پہلے اتحاد تھا اور نہ اب ہے ،سید اکبر حسین شاہ راشدی

بدھ 22 نومبر 2017 18:15

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) پاکستان فنکشنل لیگ کے رہنما سید اکبر حسین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ متحدہ کے ساتھ نہ پہلے الائنس تھا اور نہ اب ہے انہوں نے اپنا موقف تبدیل کرکے قومی سیاست کررہے ہیں اگر انہوں نے سندھ کے تقسیم کی بات کی تو ہم اس کی مزاحمت کرکے اس کے متعلق ہمارا موقف واضع ہے، متحدہ اور پی ایس پی میں الائنس کرنے میں پیر سائین پاگاڑا کا کوئی ہاتھ نہیں اور ایسی باتوں میں بھی کوئی صداقت نہیں۔

لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں فنکشنل لیگ واحد اپوزیشن ہے جو ہر معاملے کے متعلق سندھ اسبمبلی سمیت عام مقامات پر آواز اٹھا رہی ہے، ہم نے گذشتہ انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی کا ہر حلقے سے مقابلہ کیا اور اس مرتبہ ہر جم کر مقابلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2013 کے عام انتخابات کے متعلق پیپلز پارٹی کہہ چکی ہے کہ وہ آر اوز کے الیکشن تھے اور ہم بھی کہہ رہے ہیں اگر اس مرتبہ عام انتخابات شفاف ہوئے تو ہمارے امیدوار سندھ میں کامیاب ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل گرینڈ ڈیموکریٹک کی جانب سے سندھ کے ہر اضلاع میں جلسے کیے جائیں گے جہاں لوگوں کو پپیلز پارٹی کی کرپشن اور گذشتہ 10 سالوں کی لوٹ مار کے متعلق آگاہ کریں گے اس ضمن میں 26 نومبر پر سکھر میں جی ڈی اے کا جلسہ ہوگا جس میں 6 سے 7 لاکھ لوگوں کی آمد متوقع ہے۔