قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی و قومی احتساب بیورو کے اشتراک سے قائم کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے عہدیداروں نے حلف اٹھالیا
ڈائریکٹر نیب جی بی ریجن نعمان اسلم نے عہدیداروں سے حلف لیا، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباء معاشرے میں کرپشن کیخلاف شعوری مہم چلانے میں برسرپیکار ہیں، وائس چانسلر
جمعرات 23 نومبر 2017 20:58
(جاری ہے)
اپنے آپ سے اصلاح کا آغازکریں۔ معاشرے میں خود بخود سدھار آجائیں گے۔وائس چانسلر نے کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کرپشن کے خلاف جہاد میں نیب کے شانہ بشانہ کھڑی ہونگی۔ نیب نے تعلیمی اداروں میں کرپشن کے خلاف آگہی دینے کا اہم سلسلہ شروع کیا ہے۔
وائس چانسلر نے کہا کہ کرپشن کا مطلب صرف غیر قانونی طریقے سے پیسے بنانا نہیں ہے بلکہ اپنی ذمہ داریوں سے کوتاہی برتنا بھی کرپشن ہے۔ کرپشن سے پاک معاشرہ بنانا ہم سب کا فرض ہے۔ حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیب جی بی ریجن کے ڈائریکٹر نعمان اسلم نے کہا کہ ملک کے دوسرے صوبوں کی نسبت گلگت بلتستان میں لوگوں کا کردار بہت بہترہیں۔ لوگوں میں شعوری مہم چلاکر ہم اس معاشرے میں موجود گنے چنے کرپشن کے واقعات پر مکمل قابو پایا جاسکتاہے۔ نعمان اسلم نے کہا کہ ہم اپنے اسلاف اور اسلامی ہیروز کو مشعل راہ بنادیں تو ہم دنیوی اور اخروی دونوں زندگی میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ کرپشن سے لڑنے کیلئے صرف طاقت کا استعمال نہیں ہوتا بلکہ اس کیلئے علم ، شعور اور قانون سے آگاہی ضروری ہے۔ اگر آ پ قانون سے واقفیت رکھتے ہیں،تو آپ کرپٹ فرد یا کرپٹ سسٹم کے گرد گھیرا تنگ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کرپشن انفرادی لیول سے شروع ہوتاہے، کرپشن صرف مال لوٹنے کا نام نہیں بلکہ یہ ایک سوچ کانام ہے۔ نعمان اسلم نے KIUانتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ جنھوں نے اپنے فیکلٹی سٹاف اور طلباء کے ذریعے شعوری مہم میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمیدلون نے اس معاشرے کو کرپشن سے پاک معاشرہ بنانے کیلئے طلباء اور سوسائٹیز کے کردار اور اہمیت پر روشنی ڈالی اور کرپشن کو معاشرے کیلئے ناسور قرار دیا۔ اس سے قبل تقریب سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سی بی ایس کے صدر دلپذیر نے خطاب کیا اور اپنے ایک سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.