چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ قیصر احمد شیخ کا ہتک آمیز رویہ،ایم کیو ایم کے عبدالرشید گوڈیل کا تحریک استحقاق جمع کرانے کا فیصلہ

جمعرات 23 نومبر 2017 22:20

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عبدالرشید گوڈیل نے چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ قیصر احمد شیخ کے ہتک آمیز رویہ کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ قیصر احمد شیخ اور عبدالرشید گوڈیل کے درمیان قائمہ کمیٹی اجلاس میں بدمزگی ہوئی۔

کمیٹی ارکان نے ایک ذیلی کمیٹی میں عبدالرشید گوڈیل کو شامل کرنے کی تجویز دی۔

(جاری ہے)

چیئرمین قائمہ کمیٹی قیصر شیخ نے فورا تجویز رد کر دی۔اس دوران عبدالرشید گوڈیل نے کہاکہ آپ کو میری شکل بری لگتی ہے تو کسی دوسرے کو لے لیں۔۔ قیصر احمد شیخ نے سنجیدگی سے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہاں مجھے آپ کی شکل بری لگتی ہے۔اس پر عبدالرشید گوڈیل کا چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ کے ایسے ہتک آمیز رویے سے ہکا بکا رہ گیا اوربطور ممبر کمیٹی اور ایم این اے میرا استحقاق مجرو ح ہوا ہے۔ قیصر احمد شیخ کے ان ریمارکس سے دل شدید دکھا۔ عبدالرشید گوڈیل نے اعلان کیا کہ میں چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ کے خلاف تحریک استحقاق لائوں گا۔