ایوان بالا کا اجلاس، پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث معاشرے کے غریب طبقات پر اضافی بوجھ سے متعلق تحریک التواء پر بحث پیر تک ملتوی

جمعہ 24 نومبر 2017 12:34

ایوان بالا کا اجلاس، پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث معاشرے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) ایوان بالا نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث معاشرے کے غریب طبقات پر اضافی بوجھ پڑنے سے متعلق تحریک التواء پر بحث پیر تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر محمد اعظم خان سواتی اور سینیٹر طاہر حسین مشہدی کی منظور شدہ تحریک التواء پر متعلقہ وزیر نے بحث سمیٹنا تھی لیکن ان کی عدم موجودگی کے باعث چیئرمین سینیٹ نے تحریک التواء پر بحث پیر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :