عمران خان و دیگر پارٹی رہنمائوں کی پشاور میں بم دھماکے کی شدید مذمت
ایڈیشنل آئی جی سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار حملہ دہشت گردی کی بدترین اور مذموم ترین قسم ہے،سفاکیت کا ہر حملہ قوم کو دہشت گردی جیسے ناسور کی بیخ کنج کیلئے نئے سرے سے پرعزم کرتا ہی, عمران خان ارض پاک پر دہشت گردی کے آلاؤ روشن کرنے والوں کی سرکوبی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں, شاہ محمود قریشی دہشت گردی کیخلاف پختونخوا پولیس کے جوانوں اور افسران کا جذبہ اور عزم قابل رشک ہی, جہانگیر ترین
جمعہ 24 نومبر 2017 20:19
(جاری ہے)
وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دشمن قوم کے عزم کو جانچنے کی حماقت چاہتا ہے۔
داخلی و خارجی فتنہ گر پاکستان کے طول وعرض میں فساد کے خواہاں ہیں۔حملے میں کارفرما قوتوں تک رسائی لازم ہے۔ارض پاک پر دہشت گردی کے آلاؤ روشن کرنے والوں کی سرکوبی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔قوم افواج پاکستان اور پختونخوا پولیس کے جری شہدائ کی مقروض ہے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ارض پاک کو دہشت گردی کے ناسور سیپاک کرکے قوم کے ذمے قرض چکائیں گے۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف پختونخوا پولیس کے جوانوں اور افسران کا جذبہ اور عزم قابل رشک ہے۔قوم اپنے خون سے امن کی بنیادیں اٹھانے والے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔وطن عزیز کو دہشت گردی کے ناپاک وجود سے پاک کئے بغیر سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ تینوں رہنما?ں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ اور شہدا کے درجات کی بلندی اور زضمیوں کی جلدصحتیابی کے لیئے دعا کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.