چنیوٹ، د وتیز رفتار موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے، پانچ سالہ بچی جاں بحق،دو افراد شدید زخمی

پیر 27 نومبر 2017 20:25

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2017ء) لالیاں کے علاقہ میں د وتیز رفتار موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں پانچ سالہ بچی جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاوقہ لالیاں آہلے والا سٹاپ کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار پانچ سالہ ملائکہ نور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی چل بسی جبکہ ناذیہ بی بی اور مظہر علی شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :