صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کی زیر صدارت یوم قائدکے موقع پررنگا رنگ تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس
پیر 27 نومبر 2017 20:52
(جاری ہے)
صوبائی وزیر رانا مشہود نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم قائد کو قومی جذبے کے تحت بھر پور انداز سے منایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر جامعہ پنجاب میں ایک تاریخی میگا ایونٹ منعقد کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ پنجاب بھر میںضلعی سطح پرسکولز ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن، اریگیشن، ویمن ڈویلپمنٹ اور آرکائیوز سمیت مختلف محکموں میں رنگا رنگ تقریبات منعقد ہوں گی اور آرٹس کونسلز کے اشتراک سے ڈراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر دو لاکھ ٹیچرز کی حلف برداری، قومی ترانہ پڑھنے اورپرچم لہرانے کی تاریخی تقریب بھی منعقدہو گی تا کہ اسے ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنایا جا سکے۔اس تقریب کو گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم کور کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پرقومی یکجہتی کے فروغ کیلئے دیگر صوبوں کے طلبہ کوبھی مدعو کیا جائے گااورمختلف صوبوں کی علاقائی ثقافت کوعوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے یوم قائد کی تقریبات کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کامران لاشاری،ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ شاہد اقبال اور سپیشل سیکرٹری سکولزرانا حسن اخترسمیت دیگر افسران کی سربراہی میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.