ضلعی انتظامیہ کے اہم منصوبہ بھکر جاب بیوروکی آفس بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا
منگل 5 دسمبر 2017 13:47
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھکر جاب بیورو2 سے 3 ماہ کی مدت میں مکمل ہوگا ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈی ایف آئی ڈی کے سروے کے مطابق اس وقت ضلع میں 15سے 64 سال تک عمر کے 44000 بے روزگار افراد ہیں جن میںسے 24000 افراد کو اگلے 36ماہ میں بھکر جاب بیورو ملک کے اند ر یا ملک سے باہر مختلف شعبوں میں روزگار دلوائے گااور دیگر 20000 افراد کو ضلعی انتظامیہ کے ایک اور منصوبہ تھل انڈسٹریل اسٹیٹ میں روزگار دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں 240 فیکٹریاں لگیں گی جس سے ضلع میں صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کا بھی خاتمہ ہوگا ۔انہوں نے جاب بیورو کی سروسز کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ 15سال کی عمر کو پہنچنے والا ہر فرد اپنی رجسٹریشن جاب بیورو میں کروائے گاجس کے بعد جہاں بھی ملازمت کے مواقع نکلیں گے تو وہاں انکی پلیسمنٹ کروائی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایم ٹیوٹا کے تعاون سے ضلع میں ایک اور منصوبہ بھی شروع کیا گیا ہے جس کے تحت روزگار حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو ٹیوٹا موبائیل ٹیکنیشن ،اے سی ٹیکنیشن اور دیگر ٹریڈرزمیں ٹریننگ دے گا جو 6ماہ میں مکمل ہوگی اور ٹریننگ کے شرکاء کو 2 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ٹریننگ مکمل کرنے والے افراد کو بھکر جاب بیورومتعلقہ ٹریڈزمیں ملازمتیںدلوائے گا۔انہوں نے کہاکہ بھکرمیں بے روزگاری کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے 10ماہ قبل بھکرجاب بیوروکی منصوبہ بندی کاآغاز کیاگیاتھاجس کی افادیت اوراہمیت کے پیش نظرحکومت پنجاب نے فنڈز کی منظوری دی جس کی بدولت جاب بیورو کے منصوبہ پر عملدرآمد شروع کردیاگیاہے اوراس کے قیام سے ضلع میں بے روز گار ی کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.