شریف خاندان کے خلاف نیب کی تحقیقات جاری ، دو رکنی ٹیم لندن روانہ ہو گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 دسمبر 2017 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2017ء) : شریف خاندان کے خلاف قومی احتساب بیورو کی تحقیقات جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیب شریف خاندان کی کرپشن کے لیے اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں نیب کی دو رکنی ٹیم لندن روانہ ہوگی ۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب کی دو رکنی ٹیم بروز ہفتہ لندن روانہ ہو گی ۔ نیب کی ٹیم لندن میں موجود گواہان سے بیانات ریکارڈ کروائے گی ۔ خیال رہے کہ نیب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز بھی زیر سماعت ہیں۔

متعلقہ عنوان :