Live Updates

مسلم لیگ (ن) اور نوازشریف کیخلاف کوئی اتحاد نہیں بن رہا، قمر زمان کائرہ

سیاست میں ایڈجسٹمنٹ ہوتی ہے،عمران خان رقص اوردھمال میں فرق نہیں جانتے،خان صاحب نےاب ہمارے کلچرپربھی حملے شروع کردیے،رپورٹ کے مطابق ذمہ داروں کوسزاملنی چاہیے۔مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 دسمبر 2017 16:33

مسلم لیگ (ن) اور نوازشریف کیخلاف کوئی اتحاد نہیں بن رہا، قمر زمان کائرہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 دسمبر2017ء) : پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء قمرزمان کائرہ نے واضح کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اورنوازشریف کیخلاف کوئی اتحاد نہیں بن رہا،سیاسی اتحادبنتے رہتے ہیں،عمران خان رقص اور دھمال میں فرق نہیں جانتے، خان صاحب نے اب ہمارے کلچرپرحملے شروع کردیے ہیں،رپورٹ کے مطابق ذمہ داروں کوسزاہونی چاہیے،شکرہے کہ حمزہ شہبازبھی منظرعام پرآگئے ہیں۔

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو میں آصف زرداری اور طاہرالقادری کی ممکنہ ملاقات پرکہا کہ سیاست میں سیاسی اتحادبنتے رہتے ہیں ،مسلم لیگ ن اورنوازشریف کیخلاف کوئی اتحاد نہیں بن رہا۔پیپلزپارٹی سب کوساتھ لیکرچلنے پرزوردیتی ہے۔تمام جماعتیں پاناما کیس میں نوازشریف کیخلاف بہت جلدی میں تھیں لیکن پیپلزپارٹی نے کہاکہ ابھی انتظارکریں۔

(جاری ہے)

تاہم نوازشریف اپنے جھوٹوں کے باعث مشکلات کاشکارہوئے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی گفتگو میں شائستگی پیداکریں۔عمران خان رقص اور دھمال میں فرق نہیں جانتے۔دھمال ہماری روایت ہے۔طالبان خان کے استادمذہب پرحملے کرتے ہیں جبکہ خان صاحب نے ہمارے کلچرپرحملے شروع کردیے ہیں۔مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کے مطابق ذمہ داروں کوسزاہونی چاہیے۔

ذمہ داروں کیخلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں۔پنجاب حکومت کے حکم پرکمیشن بنایاگیااب اس کی رپورٹ کونہ ماننا قابل افسوس ہے۔انہوں نے کہاکہ ابھی توسانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی رپورٹ آئی ۔ابھی حدیبیہ پیپرزمل کیس بھی کھلے گا۔انہوں نے کہا کہ شکرہے کہ حمزہ شہبازبھی منظرعام پرآگئے ہیں۔حمزہ شہبازتوپاناما کیس کے بعد نظرہی نہیں آئے۔قمرزمان کائرہ نے کہاکہ دھرنا سیاست نے ملکی سیاست کونیارنگ دے دیاہے۔اگریہی وطیرہ رہاتوپھردھرنے بھی دیے جاسکتے ہیں۔دھرنے پرہمیں مجبور نہ کیاجائے توبہترہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات