پاکستان میں جمہوری عمل کا تسلسل آگے کی طرف جا رہا ہے ،

2018میں عوام ووٹ کا استعمال کرکے اپنی مرضی کی حکومت منتخب کرینگے ،مریم اورنگزیب چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ،دہشت گردی ، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے چین نے ہر ممکن مدد کی ،پی این سی اے میں چینی ثقافتی تقریب سے خطاب

جمعرات 7 دسمبر 2017 19:10

پاکستان میں جمہوری عمل کا تسلسل آگے کی طرف جا رہا ہے ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری عمل کا تسلسل آگے کی طرف جا رہا ہے 2018میں عوام اپنے ووٹ کا استعمال کرکے اپنی مرضی کی حکومت منتخب کرینگے چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا دہشت گردی ، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے چین نے ہر ممکن مدد کی جمعرات کو پی این سی اے میں چینی ثقافتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے دنیا بھر سے ثقافتی طائفے پی این سی اے میں آتے ہیں۔

دوسرے ممالک سے ثقافتی روابط بڑھانے سے عوامی رابطے مضبوط ہوتے ہیں۔ ہم پاکستانی ثقافت اور ورثے کی ترویج کے کوشاں ہیں ۔وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ دنیا ہمیں ثقافتی اور نوجوانوں کی فعالیت کے نام سے جانے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم ثقافت فن اور قومی ورثے سے انتہا پسندی اور دہشت گردی سے لڑ یں گے چین نے ہر کڑے وقت میں پاکستان کے ساتھ رہا۔

انہوں نے کہا کہ کہ اقتصادی راہداری سے پاکستان اور چین کی آنے والی نسلوں کا مستقبل جڑا ہوا ہے۔ اقتصادی راہداری سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مزید مضبوط ہوتے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ووٹ کی طاقت نے آزادی دی ووٹ نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا معاشی طاقت بن رہا ہے ووٹ کی طاقت نے ہی پاکستان کو کو لوڈشیڈنگ سے پاک کیا انہوں نے کہا ثقافتی وفود کے تبادلوں سے ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھنے میں مدد ملتی ہی:وزیر مملکت نے کہا کہ ہماری ثقافت اور قومی ورثہ ہی ہماری اصل پہچان ہے ۔

پاکستان کی نوجوان نسل اپنے ثقافتی ورثے سے بہت دور جا چکی ہے ۔وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کی بدولت دہشت گردی میں 90فیصد کمی آئی وزیر مملکت نے کہا کہ ہم نے 35سال ایک قوم بن کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا،دہشت گردی ، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے چین نے ہر ممکن مدد کی ۔

وزیر مملکت نے کہا کہ چین نے اقتصادی راہداری کی صورت میں سب سے بڑی سرمایہ کار ی کی ہے ،اقتصادی راہداری کی تکمیل سے دوطرفہ دوستی کو مزید تقویت ملے گی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری عمل کا تسلسل آگے کی طرف جا رہا ہے 2018میں عوام اپنے ووٹ کا استعمال کرکے اپنی مرضی کی حکومت منتخب کرینگے ۔