ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنا اسلام ومسلمانوں کے خلاف جارہانہ عزائم کا کھلا اظہار ہے،مجاہد چنا
آج ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی مسلمانوں کے قبلہ اول کی حفاظت کے عزم اوریہود ونصاریٰ کے کٹھ جوڑ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا
جمعرات 7 دسمبر 2017 19:39
(جاری ہے)
دورہ جیکب آباد کے موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مجاہد چنا کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سمیت تمام دینی جماعتوں کی دلی خواہش ہے کہ ملک کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے دینی ووٹرکو متحدرکھا جائے۔
اب تمام دینی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ اتحاد میں دراڑیں ڈالنے کی تمام ترسازشوں کو ناکام بنائیں اوراپنے تمام تراختلافات سے بالاتر ہوکرامت کے مفاد کی خاطر مشترکات پرمتحد ہوجائیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے کوئی بھی منصوبہ وقت پرشروع اوربروقت پورا نہیں ہوتا،ھرمعاملے میں عدالتی مداخلت کے بعد ہی حکومت ایکشن میں آتی ہے۔گذشتہ دس سال اقتدار میں ہونے کے باوجود پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کو پینے کا صاف پانی بھی فراہم نہیں کرسکی ہے۔بیڈگورننس کے حوالے سے عدالتی ریمارکس سندھ کے حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔مخلص ودیانتدار قیادت ہی مہنگائی بیروزگاری سے نجات، پینے کاصاف پانی سمیت سندھ کے عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہے۔ سندھ کے غیور عوام صرف ثقافت کے دن ہی نہیں بلکہ آئندہ انتخابات کے دن بھی سندھ سے محبت اور عملی شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرپٹ قیادت کو مسترد اور قابل و دیانتدار لوگوں کو منتخب کریں جو ان کے مسائل حل کرنے کے ساتھ سندھ کو خوشحال بنائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
عالمی یومِ مزدور پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا پیغام
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا یوم مئی کے موقع پرپیغام
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کاپاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی ،خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ حمزہ شہباز
-
وزیراعلیٰ سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.