قومی ووٹ کے دن کے حوالے سے خیرپور میںووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے سلسلے میں آگاہی واک

جمعہ 8 دسمبر 2017 00:10

سکھر۔ 7دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) قومی ووٹ کے دن کے حوالے سے ضلعی الیکشن کمشنر خیرپور کے زیر انتظام ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے سلسلے میں شعور کی بیداری واک مریم توپ چوک تا پریس کلب خیرپور تک نکالی گئی بعدازاں پریس کلب خیرپور میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس کی جانب سے سیمینار منعقد کیا گیا سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد نواز سوہو نے کہا کہ جمہوریت کے نفاذ کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان کا ہر شہری اپنے ووٹ کا درست استعمال کرے ووٹ قوم کی امانت اور قوم کے ہاتھ میں ہے خدا اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جس قوم کو خود اپنی حالت بدلنے کا خیال نہ ہو انہوں نے کہا کہ ووٹ کے استعمال سے ترقی ، خوشحالی اور مثبت تبدیلی کے دروازے کھلتے ہیں آسٹریلیا اور سوئزر لینڈ میں ووٹ کا استعمال سرکاری سطح پر لازمی ہے اسی طرح پاکستان میں بھی ووٹ کا استعمال لازمی ہونا چاہیے انہوں نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے مثبت قدم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس موقع سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے تمام صحافی، اسٹیک ہولڈر، سیاسی، سماجی اور مذہبی قیادت ووٹ کے اندراج، شناختی کارڈ کے اجراء ، اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کی تشکیل کے لیے آگے آئیں اور اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

سیمینار سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مسعود احمد قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیرپور کی آبادی مردم شماری کے بعد 24 لاکھ نفوس پر پہنچ چکی ہے لیکن ووٹ کے استعمال کی شرح بہت کم ہے انہوں نے ووٹ کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔ سیمینار سے اے ڈی سی ٹو عبدالکریم میمن، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر محمد یوسف مجیدانو ، خادم حسین میرانی، عنصر سندھو اور دیگر نے خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :