مودی حکومت کی پاکستان مخالف مہم ، بھارت سے ایشیا کپ2018 کی میزبانی چھننے کا خطرہ
ہفتہ 9 دسمبر 2017 12:03
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی تک یہ بات واضح نہیں کہ بھارت اپنے ملک ہونے والے ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم کو آنے کی دعوت دے گا یا نہیں کیونکہ اگر بھارت ایسا نہیں کرتا تو اسے اپنے فیصلے سے ایشین کرکٹ کونسل کو مطلع کرنا ہو گا تاکہ وہ کوئی متبادل مقام کا انتظام کر سکے۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمیں مرکز سے پاکستان کی انڈر9 ٹیم کی میزبانی کی اجازت نہیں ملی لہٰذا اس بات کی امید بہت کم ہے کہ پڑوسی ملک کی سینئر ٹیم کیلئے اجازت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ایشین ایتھلیٹکس چمپئن شپ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کیے گئے تھے لیکن کرکٹ کا معاملہ بہت مختلف ہے کیونکہ دونوں ہی ملکوں کے عوام کرکٹ سے جذباتی طور پر بہت لگاؤ رکھتے ہیں۔آفیشل کا کہنا تھا کہ جب ہم نے حکومت سے اس سلسلے میں درخواست کی تو ہمیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا لیکن ہمیں جلد ہی فیصلہ کرنا ہو گا کیونکہ ہمیں دونوں ہی صورتوں میں ایشین کرکٹ کونسل کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرنا ہو گا۔یا رہے کہ 2008 میں ممبئی حملے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان 2007 کے بعد سے کوئی مکمل سیریز نہیں کھیلی گئی اس سلسلے میں 2012 میں سرد تعلقات پر جمی برف اس وقت پگھلی جب بھارت نے دو ٹی20 اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان کی میزبانی کی اور تعلقات میں بہتری کی موہوم سی امید پیدا ہوئی تاہم 2014 انتہا پسند مودی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد تعلقات دن بدن کراب ہوتے رہے۔پاکستان نے بھارت کی جانب سے سیریز کھیلنے کی مفاہمتی یادداشت کا پاس نہ رکھنے پر رواں سال بھارتی کرکٹ بورڈ پر 70ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے اور یہ معاملہ اب آئی سی سی کی کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.