اسلا م آباد، قومی اسمبلی سے قانون کرایہ داری کا ترمیمی بل پاس کرنے کے احکامات جاری کریں ورنہ تاجر برادری احتجاج پر مجبور ہو جائے گی، وزیر اعظم اور وزیر قانون سے مطالبہ
روزانہ کی بنیاد پر مختلف مارکیٹوں کے سامنے چوکوں ، چوہراوں میں احتجاجی دھرنے اور بینر آویزاں کیے جائیں گئے 19 دسمبر اسلام آباد کی تمام مارکیٹوں میں 2 سے 4 بجے تک علامتی شٹرڈان ہو گا،اجمل بلوچ و دیگر کی مشترکہ پریس کانفرنس
ہفتہ 9 دسمبر 2017 22:34
(جاری ہے)
صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ اسلام آباد کی تاجر برادری قانون کرایہ داری کے غیر منصفا نہ ہونے کی وجہ سے سخت پریشان ہے اور عدم تحفظ کا شکا ر ہے کوئی بھی تاجر جب اپنا کاروبار شروع کرتا ہے تو وہ ایک یا دو سال کے لیے نہیں کر تا لیکن بدقسمتی سے مالک جائیداد دو سال کا معاہدہ کرتا ہے۔
اور دو سال کے بعد جب کاروبار چل پڑتا ہے تو وہ کرایے میں کئی گنا اضافہ کا مطالبہ کر دیتا ہے جس کی وجہ سے کرایہ دار تاجر بلیک میل ہو تا ہے اور اپنے کاروبار کو بچانے کے لیے مالک کے مطالبے کو مجبورا پورا کرتا ہے۔انھوں نے کہا جنرل پرویز مشرف نے 2001 میں اسلام آباد کے لیے قانون کرایہ داری کا آرڈینس جاری کیا تھا جو کہ سو فیصد مالکان کے حق میں ہے اور عدالتیں بھی مالک کے حق میں فیصلہ دینے پر مجبور ہیں۔آج تک کوئی بھی فیصلہ کرایہ دار کے حق میں نہ ہوا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ قانون مکمل طور پر غیر منصفانہ ہے اس غیر منصفانہ کالے قانون کی وجہ سے جب سے یہ نافذ ہو اہے تقریبا اب تک دو ہزار سے زائد تاجر بے دخل ہو چکے ہیں اس کالے قانون کی وجہ سے مالک جائیداد نا جائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سنئیر صدر سید عمران بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیر قانون جناب ڈاکٹر بابر اعوان نے مالکان کی ایسوسی ایشن تاجر تنظیموں و ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی مشاورت سے اسمبلی میں ایک ترمیمی بل پیش کیا لیکن اسمبلی کی مدت پوری ہونے تک یہ قانون پاس نہ ہو سکا موجودہ حکومت میں ایم این اے میاں عبدالمنان اور اسلام آباد سے ایم این اے جناب اسد عمر نے تقریبا وہی بل پرائیوٹ بل کے طور پر اسمبلی میں پیش کیا جس کی منظوری قائمہ کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ دے چکی ہے ۔ تاجر قائدین کہا کہاگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان 21 دسمبر کو کیا جائے گا جس میں اسلام آباد میں مکمل شٹر ڈان کر کے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنے کا اعلان ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.