پاکستان فرانس کیساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ، سردار ایاز صادق
فرانس کے ساتھ پارلیمانی ودیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ د یکر موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بناناچاہتے ہیں ْدہشت گرد انسانیت کے کھلے دشمن ،پاکستان میں دہشت گردی ،انتہا ء پسندی کی کوئی گنجائش نہیں،جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر ممکن نہیں ، سپیکر قومی اسمبلی کی فرانس کے پارلیمانی وفد سے گفتگو
پیر 11 دسمبر 2017 18:03
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاک۔فرانس فرینڈ شپ گروپ کا دونوں ممالک کی پالیمانوں میں قائم ہونا انتہائی حوصلہ افزاء ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپس دونو ں ممالک کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی حقیقی منزل کی طر ف گامزن ہے ۔انہوں نے کہا دہشت گرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں اور پاکستان میں دہشت گردی اور انتہا ء پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اس ناسور کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور اس سلسلے میں پا کستان کی سیاسی اور فوجی قیادت کے مشترکہ فیصلوں کی بدولت بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ دہشت گردی اور انتہاپسندی دنیا کے امن اور استحکام کے لیے بڑا خطرہ ہے اور اس کا خاتمہ تمام اسٹیک ہو لڈرزکے مابین قریبی تعاون کے ذریعے ممکن ہے ۔انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر ممکن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن اور استحکام افغانستان میں امن واستحکام سے منسلک ہے ۔سپییکر نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیاء میں فرانس کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شر اکت دار ہے اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دے کر مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے دونوں ممالک میں تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور پاک۔فرانس بزنس الائنس کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے سائنسی تحقیق ،توانائی ،ماحول اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔فرانسیسی وفد نے پاکستان کی پارلیمنٹ کے کردار کو سر اہا اور اپنے ملک کی طرف سے پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہو ں نے کہا کہ فرانس پاکستان میں جمہوریت کا فروغ اور جمہوری اداروں کا استحکام چاہتا ہے ۔ پاک۔فرانس فرینڈ شپ کے صدر Mr. Jean-Bernard Sempastous نے کہاکہ فرانس پاکستان کے ساتھ تمام معاشی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اس نا سور کے خا تمے کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی قابل ستائش ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کی خدمات قابل تحسین ہیں اور فرانس اس مشترکہ مقصد کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا ۔انہوں نے توانائی ،تعلیم ،ماحول اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی تجویز سے بھی اتفاق کیا ۔انہوں نے کہا کہ فرانس اور پاکستان کے ما بین قریبی تعاون خطے اور اس سے باہر چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے نا گزیر ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ خضدار میں دھماکے کی مذمت ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر صدمے کا اظہار
-
وزیراعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
گلگت بلتستان میں بس کھائی میں جا گری، 20 افراد ہلاک
-
بات چیت کیلئے تیار ہوں لیکن پہلے چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائےگا
-
پاکستان نے اوسلو شوٹنگ کا ملزم ناروے کے حوالے کر دیا
-
احسن اقبال سے چیئرمین سپارکو کی ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ
-
صدرمملکت کی چاند کیلئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
وزیراعظم نے چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے کے مناظر براہ راست دیکھے اور مسرت کا اظہار کیا
-
وائٹ پیپر سے 2018 کے کرتوت سفید نہیں ہوں گے، طلال چوہدری
-
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں دفتر کیوں نہیں کھولتی عطاء اللہ تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.