سیاحوں کو بہتر سہولیات دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ،شاہد خاقان عباسی
سیاحت کی ترقی و فروغ کیلئے پی ٹی ڈی سی کا کردار قابل تحسین ہے ،موجودہ موٹلز کو درست ،نئے ایریا دریافت کیے جائیں جہاں جدید ترین سہولیات سے مزیدنئے موٹلز قائم کیے جائیں، وزیراعظم کی ایم ڈی پی ٹی ڈی سی سے گفتگو پی ٹی ڈی سی کے تمام موٹلز کو جدید سہولیات کے ساتھ اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ،آن لائن بکنگ کیلئے ویب سائٹ تیار کر لی گئی، چودھری عبدالغفور پاکستان ٹورازم سیاحت کے فروغ کے سلسلے میں جامعہ بزنس پلان تیار کیا جا رہا ہے جسے جلد ہی پیش کیا جائیگا، وزیراعظم کو بریفنگ
منگل 12 دسمبر 2017 20:27
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جنوری2018 میں عالمی ادارہ برائے سیاحت کے زیر انتظام کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں ممبر ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔
اس کانفرنس کے انعقاد سے ملک میں سیاحت کے فروغ کیساتھ ساتھ دنیا بھر میں پاکستان کا تاثر بطور سیاح دوست ملک بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں طلبا و طالبات اور فیملیز کیلئے سٹی ٹور بس سروس اس ماہ شروع کر دی جائے گی۔ انہوں نے وزیر اعظم سے استدعا کی کہ پی ٹی ڈی سی کو وفاقی سطح پر برقرار رکھا جائے۔چوہدر ی عبدالغفور نے وزیر اعظم کو بتایا کہ جلد ہی پاکستان ٹورازم سیاحت کے فروغ کے سلسلے میں ایک جامعہ بزنس پلان تیار کیا جا رہا ہے جسے جلد ہی پیش کیا جائے گا جس میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ادارے کو مالی طور پر مستحکم بنانے اور پی ٹی ڈی سی اور اس کے ذیلی اداورں کو فعال اور منافع بخش بنانے کیلئے تجاویز پیش کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور مختلف یونیو رسٹیزمیں ٹورازم اینڈ ہاسپٹیلٹی میں بی ایس ڈگری پروگرام شروع کروانے کے سلسلے میں بھی گفت و شنید جاری ہے تاکہ ملک میں سیاحت کے شعبے کو بہتر افرادی قوت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے وزیر اعظم کو درخواست کی کہ سیاحت کو قومی ترقیاتی ایجنڈا میں شامل کیا جائے اور پی ٹی ڈی سی کو وفاقی سطح پر برقرار رکھا جائے ۔ وزیر اعظم پاکستان نے سیاحت کے فروغ کے سلسلے میں دی جانے والی تجاویز کو سراہا اور سیاحت کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت کی ترقی و فروغ کیلئے پی ٹی ڈی سی کا کردار قابل تحسین ہے ،ملک میں سیاحت کے فروغ و ترقی کیلئے پی ٹی ڈی سی تمام کوششیں بروئے کار لائے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کے موجودہ موٹلز کو درست کیا جائے اور نئے ایریا دریافت کیے جائیں جہاں جدید ترین سہولیات سے مزیدنئے موٹلز قائم کیے جائیں ملک بھر میں کئی ایسے مقامات ہیں جنہیں سیاحت کے نقطہ نظر سے ترقی دی جا سکتی ہے اور پی ٹی ڈی سی اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.