زرداری کا شاگرد بننےکیلئےمجھے 100بارمرکرزندہ ہونا پڑے گا،عمران خان
ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 دسمبر 2017 17:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فاٹا کوفوری خیبرپختونخوا ہ میں ضم کیاجائے۔فاٹا میں دہشتگردی کے باعث پیداہونے والاخلا فوری پرکیا جائے۔
فضل الرحمن اور اچکزئی فاٹا کے معاملے میں رکاوٹ ہیں۔اتحادیوں کوخوش کرنے کیلئے فاٹا کونقصان پہنچایا جارہا ہے۔ اگرفاٹا کو ضم نہ کیاگیاتوتمام جماعتوں اور فاٹا کے لوگوں کے ساتھ ملکراحتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے ہرمسئلے کاحل قبل ازوقت انتخابات میں ہے۔قبل ازوقت انتخابات سے جمہوریت کمزورنہیں مضبوط ہوتی ہے۔الیکشن سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے ۔لیکن حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فوج آئین کے ساتھ کھڑی ہے فوج پرتنقید نہ کی جائے۔نوازشریف جواب دینے کی بجائے فوج اور عدلیہ پرتنقید کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روپے کی قدرگرنے سے مہنگائی بڑھے گی۔روپے کی قدرگرنے کے ذمہ دارنواشریف اور اسحاق ڈارہیں۔نوازشریف اور اسحاق ڈارنے ملکرملک کی معیشت کوتباہ کیا۔ڈالرکی قدرگرنے سے ملکی قرضے بھی بڑھ رہے ۔انہوں نے نوازشریف اور اسحاق ڈارمنی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔شریف برادران کے 300ارب باہرپڑے ہوئے ہیں۔اگر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل ہونے والے 10ارب روک لیے جاتے توقرضے نہ بڑھتے۔اب وزراء کاکام صرف شریف خاندان کی کرپشن بچاناہے۔عمران خان نے کہا کہ ختم نبوت ﷺ کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا۔قوم راجا ظفرالحق کی رپورٹ کاانتظار کررہی ہے۔راجا ظفرالحق کی رپورٹ فوری منظرعام پرلائی جائے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔لڑائی ہرجماعت میں ہوتی ہے پی ٹی آئی میں بھی لڑائی ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں پارٹی کومنظم اور فعال بنانے کیلئے دورے کورں گا۔ ٹنڈومحمد خان میں جمعے کے روز بھرپورجلسہ کریں گے۔انہوں نے ایک سوال پرکہا کہ زرداری کاشاگردبننے کیلئے مجھے 100بارمرکرزندہ ہوناپڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے فیصلے سے اسلامی دنیا کوتکلیف پہنچائی گئی۔ٹرمپ کے فیصلے سے انتشار پھیلے گا۔امریکا نے غلط کام کیا۔ٹرمپ کے فیصلے سے دہشتگردی بڑھے گی۔فلسطینیوں کے پاس ٹینک نے وہ خود کوہتھیاربنائیں گے۔اقوام متحدہ بس نام ہے کوئی انصاف نام کی چیز نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.