سانحہ کی غیر جانبدار تفتیش کیلئے شہباز شریف ،رانا ثناء کا استعفیٰ ضروری ہے‘ڈاکٹر طاہر القادری
سیاسی قائدین کو میں نے نہیں جسٹس باقر نجفی کمیشن کی ابہام سے پاک رپورٹ نے قائل کیا،قاتلوں اور کرپٹ عناصر کے احتساب اور اصلاحات کے بغیر الیکشن ہوئے تو یہی ذہنیت پلٹ کر آئیگی‘ کور کمیٹی ممبران سے گفتگو
بدھ 13 دسمبر 2017 19:31
(جاری ہے)
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ قاتلوں کے خلاف ثبوتوں کی ملکی نظام انصاف کو ضرورت ہے ، شریف برادران کے قاتل ہونے میںہمیں کوئی شک نہیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ہمیں انتخاب کے وقت پر منعقد ہونے یا التواء کا شکار ہونے سے کچھ لینا دینا نہیں، ہمیں شہدائے ماڈل ٹائون کے انصاف اور ان کے قصاص سے غرض ہے۔ کرپشن ، بدعنوانی ،لوٹ مار ،قتل و غارت گری کے ’’بریڈنگ گرائونڈ ‘‘کو ختم کرنے کیلئے اس نظام کو بدلنا ہو گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے آرکیٹیکچر اور ڈیزائنر شریف برادران ،رانا ثناء اللہ ہیں جبکہ اس پر عملدرآمد پنجاب پولیس اور شہباز شریف کے دست راست بیوروکریٹس نے کروایا،بے گناہوں کا خون بہانے والے تمام کردار اپنے عبرتناک انجام کو پہنچیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ میں کھل کر بتا دیا گیا 16 جون 2014 ء کی میٹنگ میں بیریئر نہیں میری وطن واپسی کا ایجنڈا ڈسکس ہوا اور اس میٹنگ میں وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ اور ہوم سیکرٹری نے شہباز شریف کی نمائندگی کی اور خون خرابے کے اس منصوبے کو حتمی شکل دی گئی، اب یہ ساری باتیں راز نہیں جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کے صفحات کا حصہ ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ،عوامی تحریک کی تعلیم اور منشور امن ہے، اگر کوئی ہمارے امن کو کمزوری سمجھتا ہے تو یہ اس کے دماغ کا خلل ہے۔ چاہتے تو چند ہفتوں میں اپنے شہداء کا بدلہ لے لیتے مگر میں نے پوری زندگی اپنے ورکرز کو امن کی تعلیم دی ہے اور کسی بھی نازک مرحلہ پر قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا۔ساڑھے تین سال انصاف کیلئے عدلیہ کی طرف دیکھا، اللہ کا شکر ہے کہ قاتل کمزور ہورہے ہیں اور مظلوموں کی سنی جارہی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کیلئے دو جے آئی ٹیز بنائیں ، ایک جے آئی ٹی کی ٹمپرڈ رپورٹ اے ٹی سی میں جمع کروائی گئی جبکہ دوسری جے آئی ٹی کی رپورٹ سرے سے عدالت میں جمع ہی نہیں کروائی گئی،یہاں تک کہ شہداء کے ورثاء کو بھی اس کی مصدقہ یا غیر مصدقہ کاپی فراہم نہیں کی گئی۔ اس لیے ہم کہتے ہیں کہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے ہوتے ہوئے غیر جانبدار تفتیش نہیں ہو سکتی، انہیں ہر حال میں استعفیٰ دیناہو گا اور انہیں عدالتوں کے سامنے سرنڈر کرنا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.