حیدرآباد کو پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم کردیاگیا ہے،انجینئر صابر حسین قائم خانی

بدھ 13 دسمبر 2017 20:15

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) سندھ کے وزیر بلدیات جام خان شورو اور انکے وفادار ڈی جی ادارہ ترقیات حیدرآبادنے شہر حیدرآباد کو پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم کردیا ہے، ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے اپنے بیان میںحیدرآباد بالخصوص لطیف آباد کے علاقوں میں ڈائون اسٹیم سے گندے اور بدبودار پانی کی فراہمی اور دیگر علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کو صوبائی حکومت ،ڈی جی HDAاور ایم ڈی واسا کی لاپراوہی ،نااہلی اور ٖغفلت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ پی پی پی حکمران عوام سے جینے کا حق چھینے رہے ہیں انہیں پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم کرنا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :