حکومت نے 31دسمبر تک فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم نہ کیا گیا تو ڈی چوک میں خیمے لگا کر دھرنا دیں ،مشتاق احمد خان
بدھ 13 دسمبر 2017 20:46
(جاری ہے)
جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کی وجہ سے قومی اسمبلی، میڈیا اور ملکی سطح پر فاٹا کا مسئلہ اجاگر ہوا۔
لانگ مارچ ہی کی وجہ سے فاٹا نمبر ایک قومی ایشو بن چکا ہے، کامیاب لانگ مارچ پر کارکنوں اور غیور قبائل کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور موسم کی سختی ، سردی اور شدید بارش کے باوجود لانگ مارچ اور دھرنے میں شرکت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ایف سی آر کی دیوار بوسیدہ اور خستہ ہوچکی ہے اور گرنے کے قریب ہے، اسے اب ایک دھکے کی ضرورت ہے،حکومت نے بات نہ مانی تو اس دیوار کو دھکے دے کر گرائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکزالاسلامی پشاور سے جاری کئے گئے بیان میں کیا۔ مشتاق احمد خان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کا لانگ مارچ حکومت کو پیغام تھا کہ فاٹا میں جلد از جلد اصلاحات نافذ کرکے اسے خیبر پختونخوا میں ضم کردیا جائے، ہم نے اپنا مطالبہ حکومت پر واضح کردیا ہے، اب گیند حکومت کے کورٹ میں ہے، فاٹا سے ایف سی آر ختم کرکے اسے خیبر پختونخوا میں ضم کرتی ہے یا گھر جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 31دسمبر تک فاٹا کا انضمام نہ ہوا تو پوری تیاری کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے اور ڈی چوک کے سامنے ٹینٹ لگا کر دھرنا دیں گے۔ پھر ہم حکومت کو بتائیں گے کہ دھرنا کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ستر سال سے فاٹا کے عوام کو ہر قسم کی سہولیات سے محروم رکھا، فاٹا کے عوام تعلیم ، صحت ، روزگاراور بشری حقوق سے محروم رہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام نے قربانیاں دیں اور اپنا گھر بار چھوڑا، لیکن بدلے میں انہیں ایف سی آر سے چھٹکارے کے بجائے انتظار ملا، حکومت قبائلی عوام کے زخموں کو مزید کھریدنے کی بجائے ان کے زخموں پر مرہم رکھے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام کے حقوق کے لئے جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ ہم قبائلی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا حق انہیں دلا کر رہیں گیمزید قومی خبریں
-
واہگہ بارڈر کے نزدیک منشیات لے جانے والا ڈرون گر گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے چیف آف نیول سٹاف ایڈ مرل نوید اشرف کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ملک کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹرچینج کا افتتاح کردیا
-
مریم نواز کی پوری توجہ عوامی مسائل حل کرنے پر مرکوز ہے، پنجاب میں روٹی 12روپے کی کردی ، عظمی بخاری
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ملتان روڈ انٹرچینج کا افتتاح کردیا
-
کراچی: چوری کا سامان خریدنے والوں کی گرفتاری پر مشتعل کباڑیوں کا تھانے پر حملہ
-
وزیراعظم ملک کے لیے بیرونی سرمایہ کاری لانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ،رانا مشہود احمدخان
-
اوگرا نےمئی 2024 کیلئےآرایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
اوکاڑہ ، سوتیلے باپ نے اڑھائی سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کر دیا
-
نوازشریف کا یوم تکبیرپربڑے اجتماع سے خطاب کا فیصلہ
-
کابینہ نے بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنمائوں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر قانونی کارروائی کی منظوری دیدی‘ عظمیٰ بخاری
-
سی پیک میں زراعت کے منصوبیخیبر پختونخوا کی ترقی کے لئے بہت فائدہ مند ہیں، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.