وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کو یقینی بنانے اور املاک کو محفوظ بنانے کیلئے 4500 اہلکاروں پر مشتمل ’’اینٹی رائٹس فورس‘‘ کی تربیت کا آغاز کر دیا گیا،
وفاقی پولیس کو دو جدید بکتر بند گاڑیاں فراہم کر دی گئیں، فورس کو ترک پولیس کی طرز پر تربیت دی جائے گی انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو
بدھ 13 دسمبر 2017 22:44
(جاری ہے)
انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے اس حوالہ سے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا گیا کہ اس یونٹ کو مزید سہولیات بھی جلد فراہم کی جائیں گی، پنجاب پولیس انسٹرکٹرز جنہوں نے ترک پولیس کے انسٹرکٹرز سے تربیت حاصل کی ہے، کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی اور فساد کی روک تھام کیلئے وزیر داخلہ کی ہدایات کے مطابق اقدامات کئے جا رہے ہیں، اینٹی رائٹس فورس قائم کرکے تربیت کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ وفاقی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اینٹی رائٹس فورس کو بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے ہمکنار کرنے کے ساتھ اسے جدید آلات سے بھی آراستہ کیا جائے گا، اسی مقصد کے تحت وفاقی پولیس کو دو جدید بکتر بند گاڑیاں فراہم کر دی گئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.