صوبائی حکومت نے تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ۔ اعجاز احمد خان
جمعرات 14 دسمبر 2017 18:03
(جاری ہے)
اس موقع پراعجاز احمد خان نے کہا کہ جب انہوں نے بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان چارج سنبھال کر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 4مردان کا دورہ کیااس میں موجود مسجد 1993سے ضعیف تھی۔
انہوں نے پرنسپل کوکہ ہدایت کی کہ پیرنٹ ٹیجر کونسل کمیٹی فوراًبلا کر مسجد کی از سر نو تعمیر کے بارے میں کوئی فیصلہ کریں۔ جس پرپیرنٹ ٹیجر کونسل نے فیصلہ دیا کہ مسجد مرمت کے قابل نہیں اور اسکو از سر نو تعمیر کیا جائے کیونکہ نیز طالبعلموں کی تعداد 1800اور اساتذہ کرام کی تعداد 86تک پہنچ چکی ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان نے کہا کہ پیرنٹ ٹیجر کونسل کے فیصلے کے بعد اس مسجد کی تعمیر کا آج باقاعدہ افتتاح ہوا اور انشاء اللہ بہت جلد یہاں کے طالبعلموں اور اساتذہ کرام کیلئے ایک خوبصورت اور عالیشان مسجد تعمیر ہوجائیگی جسکے لئے ابتدائی طور پر ہم نے 20لاکھ روپے ریلیز کردئیے ہیں اور باقی ماندہ فنڈ بھی بہت جلد فراہم کردیا جائیگا اور مسجد کی تکمیل کے بعد یہاں کے طالبعلموں ، اساتذہ کرام اور والدین کا یہ دیرنیہ مطالبہ پورا ہوجائیگا۔ نیز صوبائی حکومت کی طرف سے ضلع مردان کے مردان سکولوں کیلئے 595.556ملین روپے کی کنڈیشنل گرانٹ بھی منظور ہوچکی ہے جس میں کلاس رومز ، گروپ لیٹرین، بائونڈری وال، واٹر سپلائی سکیمیں ، الیکٹریفیکیشن اور سولر پینلز شامل ہیں جن سے اسی سکول کی تقریباً90فیصد باقی ماندہ سہولیات بھی پوری ہوجائیگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کے عملی اقدامات کی بدولت محکمہ تعلیم میں انقلاب برپا ہوچکا ہے ، اساتذہ کرام اور طالبعلموں کی حاضری یقینی ہوچکی ہے اور میرٹ پر قابل اور ذہین اساتذہ کی بھرتی کیسا تھ سرکاری سکولوں کے نتائج میں بہت بہتری آئی ہے جبکہ ناظرہ اور قرآن پاک کی تعلیم بھی لازمی قرار پائی ہے جو کہ موجودہ صوبائی حکومت کا ایک بہت اہم کارنامہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.