حکومت سندھ نے تقریباً تمام محکموں کو ڈیجیٹلائزڈ کر دیا ہے، ویب پورٹل بھی بن گیا، وزیراعلیٰ سندھ
اب 15 ہزار سرکاری ملازمین کو آئی ٹی کی تربیت دی جارہی ہے، آئی کیپ کے تحت نجی ہوٹل میں تقریب سے خطاب
جمعرات 14 دسمبر 2017 18:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے کام میں بہتری لارہی ہے، آئی کیپ کی تجاویز کا بھی خیرمقدم کریں گے۔
سندھ میں لینڈ ریکارڈ اب بہتر ین ہو گیاہے۔فنانس ڈپارٹمنٹ کا پورا مالی ریکارڈ ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سمٹ کے انعقاد پر آئی کیپ اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ویمن کمیٹی کی کوششوں کو سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آئی کیپ ریاض چامڈیا نے کہا کہ آئی کیپ اس پیشے میں دنیا بھر میں ہونے والی جدت سے پاکستان کے پروفیشنلز کو آگاہ کرتا رہا ہے اور یہ ایونٹ بھی ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوںکو مزید بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس موقع پر صدر آئی کیپ ریاض چامڈیا نے سید مراد علی شاہ کو تہنیتی شیلڈ بھی پیش کی۔ اس موقع پر نائب صدر آئی کیپ ساؤتھ فرخ رحمان ، سی او او اور سیکریٹری آئی کیپ عبدالمالک اور دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنٹری ڈائریکٹر پاکستان ورلڈ بینک پیچامتھو ایلنگووین Patchamuthu illangovan نے کہا کہ پاکستان کو ہائی اِنکم گروپ میں میں شامل ہونے کے لیے اپنی مجموعی شرح نمو کو 8 فیصد تک لانا ہوگا۔ تیز ترقی کے لیے پاکستان کو شرح آبادی ایک فیصد پر لانی ہو گی۔ چئیرمین یو این کمیٹی پروفیسر عطا الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں مزید تیزی سے آگے جانا ہو گا تاکہ دنیا کے ساتھ چل سکیں۔ چئیرپرسن آئی کیپ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ویمن کمیٹی حنا عثمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم انڈسٹری کے ہر شعبے میں ویمن امپاورمنٹ کے لیے کام کر رہے ہیں۔افتتاحی تقریب میں چیف فنانشل منیجمنٹ آفیسر و ڈائریکٹر پالیسی و کنٹری سروسز ورلڈ بینک جنیفر کے تھامسن نے وڈیو پیغام کے ذریعے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ویمن کمیٹی کے کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ ابتدائی سیشنز کے پینل ماہرین میں آئی بی ایم پاکستان و افغانستان کے جنرل منیجر غضنفر علی، صدر پاشا جہاں آرا، منیجنگ پارٹنر ڈیلوٹی سید اسد علی شاہ، سی ای او پاکستان بزنس کونسل احسان ملک، بانی و سی ای او انگیج کنسلٹنگ پال کیزر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مزید اہم خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.