ملاکنڈ،تحصیل کونسل بٹ خیلہ کے اجلاس میں گرما گرمی

اتحادی جماعت اسلامی کے ناظم فضل واحد اور تحریک انصاف کے نائب ناظم صفدر شاہ آپے سے باہر ہو گئے ایک دوسرے پر الزامات اور القابات کی بوچھاڑ کر دی اجلاس میں ٹی ایم او عرفان خان کے علاوہ دیگر عملے اور مرد و خواتین ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی مخالف اراکین نے بجٹ خسارے اور ترقیاتی فنڈز تنخواہوں میں دینے کے باوجود مذید بھرتیوں کی مذمت کی اور اسے غیر قانو نی قرار دیا

جمعرات 14 دسمبر 2017 21:16

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) تحصیل کونسل بٹ خیلہ کے اجلاس میں اتحادی جماعت اسلامی کے ناظم فضل واحد اور تحریک انصاف کے نائب ناظم صفدر شاہ آپے سے باہر ہو گئے ایک دوسرے پر الزامات اور القابات کی بوچھاڑکرتے رہے جبکہ دونوں فریقین کے حمایتی اراکین نے سخت گرمی جوشی کا مظاہرہ کیاساڑھے تین ماہ بعد ہونے والا اجلاس مقررہ وقت سے دوگھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا ضیا الحق ایڈوکیٹ نے پچھلے اجلاس کی کاروائی کی توثیق کے بغیر ایجنڈا پر بحث کو غیر قانونی قرار دیاصفدر شاہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ٹی ایم او عرفان خان کے علاوہ دیگر عملے اور مرد و خواتین ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی مخالف اراکین نے بجٹ خسارے اور ترقیاتی فنڈز تنخواہوں میں دینے کے باوجود مذید بھرتیوں کی مذمت کی اور اسے غیر قانو نی قرار دیاجبکہ ٹی ایم او نے وضاحت کہ اس سلسلے میں تمام قوائدو ضوابط پورے کئے گئے ہیںاور ریکارڈ کونسل میں پیش کیا جائے گااس کے علاوہ محمد الیاس خان نے ترقیاتی فنڈز تنخواہوں میں دینے کا سلسلہ بند کرنے سے متعلق قرارداد پیش کی اور کونسل کی منظوری کے باوجود رکشہ فیس کی وصو لی اور نام نہاد یو نین کے غنڈہ ٹیکس بند کرنے میں انتظامیہ کے عدم تعاون پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ ضیاالحق نے ترقیاتی فنڈز کی تفصیل فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اقلیت کونسلر غفور مسیح نے ملاکنڈ کے چر چ کی فوری تعمیر ومرمت کا مطالبہ کیا جبکہ مولانا تاج محمد نے پلئی میں ڈاکٹر اور ٹیچنگ سٹاف کی تعیناتی کا مطالبہ کیاکونسل نے ٹھیکہ داروں کو سکیموں کی تکمیل بارے فائنل نوٹس دینے کا مطالبہ کیاجبکہ تمام ذیلی کمیٹیاں ختم کرنے جنرل بس سٹینڈ اور رکشہ فیس نیلام منسوخ کرنے کی بھی منظوری دی ۔