پولیو کا خاتمہ کرنے کیلئے ہمیں اپنی پیشہ ورانہ کا وشوں کو بروئے کار لانا ہوگا،کمشنر نصیرآباد

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:33

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) کمشنر نصیرآباد احمد عز یز تارڑ نے کہا کہ ہمیں ملک سے پولیو کا خاتمہ کرنے کیلئے نہ صرف اپنی پیشہ وراہنہ کا وشوں کو بروئے کار لانا ہوگا بلکہ اپنے فرائض منصبی کو دل سے سرا نجام دیکر پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کر نا ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پولیو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈویژن کے پانچ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز-،ڈی ،ایچ اوز ،ڈبیلوایچ او کے نمائندوں کے علاوہ ڈبلیوایچ اوکے ڈاکٹر حفیظ مینگل نے بھی شرکت کی اجلاس میں نصیرآباد ڈویژن میں 18دسمبر سے تین روز ہ شروع ہونے والی پولیو مہم کے تمام پہلوو،ْں کا جائزہ لیاگیا۔کمشنر نصیرآباد نے ڈپٹی کمشنر زکو ہدایت کی کہ وہ ڈی ایچ اوز اور ڈبیلوایچ او کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کریں اور ایک دوسرے کی مشاورت سے ایک بہترمائیکروپلان تشکیل دیں جس پر عمل کر کے مہم کو سو فیصد کا میابی کو یقینی بنا سکیں ۔

(جاری ہے)

کمشنرنے کہاکہ حکومت ملک سے پولیوکے خاتمے کیلئے کثیر سر مایہ خرچ کررہی ہے اس لیئے ہمیں اپنے فرائض نہایت ایمانداری سے نبھانے چاہئیں ،اس میں غفلت ہر گزبرداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ نصیر آباد ڈویژن ملک کے دو صوبوں سندھ اور پنجاب سے ملحقہ سر حد یں ہونے سے نصرآباد ڈویژن پولیو کے لحاظ سے ریڈزون میں آتا سے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ پولیو مہم کے دوران ہر اس بچے تک پہنچایا جائے جسے پولیو کے قطروں کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو اس موذی مرض سے نجات دلائی جاسکے اور پاکستان کو پولیو سے پاک کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :