آسکر ایوارڈ کیلئے پاکستانی فلموں کی نامزدگی بہت بڑی کامیابی ہے، سوہائے علی ابڑو
وہ وقت دورنہیں جب ہماری فلمیں نہ صرف آسکر ایوارڈ جیتا کریں گی بلکہ ہمارے فنکاروں کوہالی ووڈ میں کام کی پیشکش بھی ہوا کرے گی
جمعہ 15 دسمبر 2017 11:58
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ فنون لطیفہ میں فلم ایک ایسا شعبہ ہے جولوگوں کے سب سے قریب ہے جب کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فنکاروں کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد آج بھی موجود ہے، جو ان کے کام کوپسند کرتی تھی بلکہ ان کے متعارف کروائے گئے ملبوسات، ہیئراسٹائل، جیولری، جوتے اوردیگر کو آج بھی سراہتی ہے۔
یہ ایک فلم اسٹارکی سب سے بڑی خوبی اورکامیابی مانی جاتی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ آج کا دورجدید ٹیکنالوجی ہے اوراب جس طرح سے فیشن کی دنیا میں حیرت انگیز تبدیلی آچکی ہے، اسی طرح فلمسازی کے کام اوراس شعبے سے وابستہ لوگوں کی سوچ بھی بدل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کارپوریٹ سیکٹر فلمسازی کے شعبے میں نمایاں کام کررہا ہے۔ ان کی بدولت جہاں نوجوان فلم میکرمنفرد موضوعات پرفلمیں بنارہے ہیں، وہیں کمرشل ازم کے فروغ اورکارپوریٹ سیکٹرکی پراڈکٹس کی تشہیربھی بڑی خوبی سے ہورہی ہے۔ یہ وقت کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان میں فلم انڈسٹری جس بحران سے دوچارتھی، اس کی بہتری کی بات کرنا ایک دورمیں بالکل جھوٹ لگتا تھا مگراب صورتحال بہتر ہورہی ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.