وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ،ْ
حلقہ بندیوں کے بل پر ڈیڈ لاک ختم ،ْ بل 19 دسمبر کو سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ حکومت کے اتحادی مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی اجلاس میں شرکت کیلئے نہیں پہنچے ،ْنجی ٹی وی وزیراعظم کی سربراہی میں اہم اجلاس میں حلقہ بندیوں کے بل ،ْ فاٹا اصلاحات بل اور مردم شماری پر اپوزیشن کے تحفظات پر بات چیت کی گئی حلقہ بندیوں کے معاملے کا جائزہ اور حل کیلئے 4 رکنی کمیٹی بنادی گئی ،ْ سینیٹر مشاہد اللہ، میر حاصل بزنجو، تاج حیدر اور مشاہد حسین سید شامل فاٹا اصلاحات بل کے معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں کا ایک الگ اجلاس بلایا جائیگا جو آئندہ ایک دو روز میں ہی طلب کیے جانے کا امکان
جمعہ 15 دسمبر 2017 14:49
(جاری ہے)
وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں حلقہ بندیوں کے بل ،ْ فاٹا اصلاحات بل اور مردم شماری پر اپوزیشن کے تحفظات پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا اور اس حوالے سے تمام تحفظات دور کرنے پر اتفاق ہوا ہے جس کے بعد بل کو 19 دسمبر کو سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق حلقہ بندیوں کے معاملے کا جائزہ اور اس کے حل کیلئے 4 رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے جس میں سینیٹر مشاہد اللہ، میر حاصل بزنجو، تاج حیدر اور مشاہد حسین سید شامل ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فاٹا اصلاحات بل کے معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں کا ایک الگ اجلاس بلایا جائیگا جو آئندہ ایک دو روز میں ہی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے بتایا کہ مردم شماری اور حلقہ بندیوں کا معاملہ احسن طریقے سے طے کرلیا گیا ہے ،ْاس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ اس حوالے بنائی گئی چار رکنی کمیٹی میں پانچویں رکن پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے عثمان کاکڑ ہوں گے۔اعتزاز احسن کے مطابق اس حوالے سے جو بھی اعتراضات ہوں گے اسے جلد از جلد ایک سے دو ہفتوں میں حل کیا جائیگا جبکہ وزیراعظم نے خود اس کی نگرانی کا اعلان کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کہا گیا کہ جیسے ہی حلقہ بندیوں کا بل 19 دسمبر کو سینیٹ سے منظور ہوگا اس کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا اور الیکشن وقت پر ہی ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.