کپتان کی قسمت کا فیصلہ ، نجی ہوٹل میں مٹھائی کی ٹوکریاں بھجوا دی گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 دسمبر 2017 14:17

کپتان کی قسمت کا فیصلہ ، نجی ہوٹل میں مٹھائی کی ٹوکریاں بھجوا دی گئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2017ء) : سپریم کورٹ میں آج پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کی نا اہلی سے متعلق فیصلہ سنایا جانا ہے ۔ فیصلے کے ہیش نظر عمران خان کے پاس مٹھائی کی ٹوکریاں بھجوا دی گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا ذرائع کے مطابق کپتان کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں موجود ہیں جہاں ان کے پاس مٹھائیوں کی ٹوکریاں بھجوا دی گئی ہیں۔ سپریم کورٹ کچھ ہی دیر میں عمران خان اور جہانگیر ترین کی نا اہلی سے متعلق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنائے گی۔

متعلقہ عنوان :