عمران خان کے فیصلے پر یقین تھا کہ وہ نااہل نہیں ہوں گے ، ان کی دیانت پر کسی کو کوئی شک نہیں ‘ تحریک انصاف
جہانگیر ترین کیس کا فیصلہ ریکارڈ کے مطابق نہیں ، وہ پاکستان کے ٹیکس ادا کرنے والے شہری ہیں ان کے کیس سے تاثر جائے گا کہ نواز شریف اور جہانگیر ترین میں مماثلت ہے‘شفقت محمود ، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کامشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب
جمعہ 15 دسمبر 2017 21:49
(جاری ہے)
شفقت محمود نے کہاکہ 300ارب روپے نواز شریف باہر لے کر گئے اور جعلی قطری خط پیش کیا گیا ، جہانگیر ترین کیس میں سب ثبوت دئیے بینک کے ذریعے بھی دستاویزات دی گئیں، جہانگیر ترین کے پیسے صاف اور شفاف طریقے سے باہر منتقل کئے گئے ، عمران خان کا حسب توقع فیصلہ آیا لیکن اس فیصلے کو کل سٹڈی کریں گے ، کل پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس ہو گا جس میں فیصلے پر نظر ثانی کی جائے گی ، عمران خان کے پاس سرکاری عہدہ نہیں رہا تو فیصلہ صاف شفاف تھا ، ن لیگ نے اس کیس کو سیاسی طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی ، اربوں روپے کی جائیدادوں پرکوئی ثبوت نہیں دئیے گئے، قانونی پہلوئوں کاجائزہ لینے کے بعد لائحہ عمل طے کریں گے ، پارٹی کی سینئرہنما سلونی بخاری کی رحلت کی وجہ سے خوشی نہیں منا رہے ، عدالت سیاسی نہیں قانونی بنیادوں پر فیصلے کرتی ہے لیکن جہانگیر ترین کا حال اور ماضی شفاف ہے ، ججز کی عزت پر ن لیگ حملہ آور ہے اور ہم فیصلے پر اپنی رائے دے رہے ہیں اس فیصلے کو متنازعہ نہیں بنانا چاہتے ۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشیدنے کہاکہ حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نیب کی نا اہلی کی وجہ سے اربوں کھربوں روپے کی کرپشن میں ملوث شہباز شریف کو بچایا گیا ، نیب کی جانب سے غیر جانبدارانہ کرپشن کے خلاف کوششوں پر نشان لگ گیا ہے۔ اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ عمران خان آج سرخرو ہوئے ہیں، پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے اندر پیغام گیا ہے کہ چیئرمین عمران خان کبھی کسی بددیانتی میں شامل نہیں رہے اور پاکستان میں اب ان کے سوا کوئی اور لیڈر نہیں ہے ۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.