پاناما کیس اور عمران خان کے کیس میں مماثلت ہے لیکن فیصلے میں فرق ہے،شہباز شریف
سپریم کورٹ نے عمران خان کے ارد گرد بیٹھے کرپٹ لوگوں میں سے ایک کو نااہل قرار د ے دیا حدیبیہ کیس میں حق و سچ کی فتح ہوئی، ہمارے سیاسی مخالفین کو منہ کی کھانا پڑی ، نواز شریف ہی میرے لیڈر ہیں آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیادپر کامیابی حاصل کریں گے ، نجی ٹی وی سے گفتگو
جمعہ 15 دسمبر 2017 23:21
(جاری ہے)
شہباز شریف نے کہا کہ حدیبیہ کیس میں صرف میں کامیاب نہیں ہوا بلکہ میاں نواز شریف سمیت میرے خاندان کے تمام افراد سرخرو ہوئے ۔
سپریم کورٹ کے فیصلے سے حق و سچ کی فتح ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تفاق فائونڈری کو مرحوم ذولفقار علی بھٹو اور مرحوم محترمہ بے نظیر کے دور میں قومی تحویل میں لیکر تباہ کیا گیا ، اس کے بعد حدیبیہ فیکٹری کو بھی نشانہ بنایا گیا ، حدیبیہ فیکٹری خدا نخواستہ اسرائیل یا بھارت میں نہیں تھی بلکہ میرے مرحوم والد نے لاہور میں لگائی تھی ، اس فیکٹری سے ہزاروں لوگوں کو روز گار ملا ، بے نظیر بھٹو نے حدیبیہ فیکٹری کو تحویل میں لیکر تباہ کیا جس سے میرے والد اور میرے خاندان کا بے پناہ مالی نقصان ہوا۔ وزیر اعلی شہبازشریف نے کہا عمران خان کرپشن کیخلاف گلہ پھا ڑ کر بات کرتے ہیں ،میں ہمیشہ کہتا تھا کہ عمران خان کے ارد گرد کرپٹ لوگ بیٹھیے ہیں ،آج سپریم کورٹ نے ان کیخلاف فیصلہ دیا،جہانگیر ترین نے اربوں ڈالر ز کے قرضے معاف کرائے ،ان کی آف شو رکمپنی کو اربوں روپے گئے ،انہوں نے مزید کہا کہ عمران خا ن جہانگیز ترین کی دولت سے مستفید ہوتے رہے ان کے جہازوں میں گھومتے رہے ،یعنی اپنے دائیں بائیں بیٹھے کرپٹ افراد کی دولت سے عمران خان فائدہ اٹھاتے رہے ،علیم خان این آئی سی ایل سیکنڈل میں ملوث ہیں ،علیم خان نے زمینوں پر قبضے کئے ہیں ۔شہبازشریف نے کہا کہ میںسپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید نہیں کرونگا ،عمران خان او رنوازشریف کے کیس میں کافی مماثلت ہے تاہم دونوں کیخلاف فیصلے میں فرقن ہے ،عمران خان کے کیس میں نظرثانی کی گنجائش ہے اس پر مزید بات نہیں کرونگا ۔انہوں نے کہا ہم عوام کو آرام دہ سہولیات دیں عمران خان نے میٹروبس منصوبے پر خوب تنقید کی لیکن اب چار سال بعد کے پی کے میں میٹروبس شروع کررہے ہیں ۔عمران خان کے دھرنے کے باعث چینی صدر کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار ہوا جس سے سی پیک سات ماہ تاخیر کا شکار ہوا اور سی پیک میں بجلی کے منصوبے بھی تاخیر کا شکار ہوئے ۔کے پی کے میں ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے لیکن صوبائی حکومت نے ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی ۔انہوں نے کہا پاکستان میں اندھیرے ختم ہوگئے ہیں اس کا کریڈٹ نوازشریف کو جاتاہے ۔عمران خان اور انک ساتھی وقت ضائع کرنے کے ماہر ہیں ، نوازشریف کیخلاف پانامہ نہیں اقامہ پر فیصلہ ہوا ۔انہوں نے کہا نوازشریف ہی میر ے لیڈر ہیں ،نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ذوالفقار بھٹو کے مشن کو انجام تک پہنچایا ۔انکا کہناتھاکہ کوئی بھی حکومت ہواسے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی نہیں کرنی چاہئیے،جمہوریت کا حسن ہے کہ آپ اپنی بات پیش کرتے ہیں ،بعض باتیں پوری کی جاتی ہیں او ر بعض نہیں ،میں نوازشریف کو اچھے مشورے دیتا رہتاہوں۔شہبازبشریف نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون پر اپنا موقف عدالت میں پیش کرونگا ،ہم نے عدالتی حکم پر عملدرآمدکرتے ہوئے سانحہ کی رپورٹ پبلک کی ۔ایک سوارل انہوں نے کہا آصف زرداری کے اربوں ڈالر سوئس بینکوں میں پڑے ہیں ،یہ پاکستان کی غریب عوام کا پیسہ ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.