ڈی جی این آئی ایچ ڈاکٹر منیر منگریو لیڈی ڈاکٹر کے عشق میں مبتلا، اپنی اہلیہ رکن قومی اسمبلی شاہجہان منگریو کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،داستان پولیس سٹیشن تک پہنچ گئی
نئی محبوبہ کی زلفوں کے اسیر ہوکر بیوی بچوں کو جان سے مار دینے کی دھمکی شوہر نے تشدد کیا ہے ،میں نے پولیس کو بلایا نہ ہی کوئی درخواست دی ہے ، مجھے علم نہیں پولیس کو کس نے اطلاع کی، متاثرہ رکن قومی اسمبلی شاہجہان منگریو کا موقف
ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:17
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق این آئی ایچ پی آر این کے ڈی جی سینئر ڈاکٹر منیر منگریو اپنی ساتھی ڈاکٹر صوبیہ کے عشق میں مبتلا ہوکر اپنی منکوحہ بیوی اور بچوں کو جان سے ماردینے کی دھمکیاں دینا شروع کر رکھی تھیں۔
ڈاکٹر منیر منگریو اپنی محبوبہ کے ساتھ ابتدائی دنوں اسلام آباد میں ایک مقامی ہوٹل کی لابی میں دیکھے جاتے رہے ہیں۔ منیر منگریو کا تعلق سندھ کے ضلع سکھر سے ہے کئی ہفتوں گھر سے غائب رہنے کے بعد جب منیر منگریو واپس رات کو گھر آئے تو اپنی بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بیوی بچوں کو جان سے مار دینے کی دھمکی بھی دی ۔ بیوی نے ہوشیاری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے فلیٹس جو کہ جی فائیو میں ہے، میں شور مچانا شروع کردیا اور سیکیورٹی اہلکاروں کو طلب کرلیا۔ پولیس نے بیوی کی رپورٹ پر ڈاکٹر منیر منگریو کو اپنی حراست میں کچھ وقت کیلئے رکھا اور بعد میں چھوڑ بھی دیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر منیر منگریو اپنی بیوی کی بے وفائی سے نالاں تھے اور نئی محبوبہ ڈاکٹر صوبیہ کے ساتھ ان کا افیئر قائم ہوگیا ڈاکٹر صوبیہ ایک این اجی اوز میں بھی کام کرتی ہیں اور شہر کی مالدار خواتین میں انکا شمار ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر منیر منگریو نے ڈاکٹر صوبیہ کی زلفوں کے اسیر ہوگئے جبکہ دوسری طرف اپنی بیوی کی بے وفائی سے بھی نالاں تھے اب ڈاکٹر منیر منگریو کا عشق پولیس کے حوالے ہے۔ اس حوالے سے متاثرہ رکن قومی اسمبلی شاہجہان منگریو نے بتایا ہے کہ ان پر شوہر نے بہیمانہ تشدد کیا ہے ۔ شاہ جہان کا کہنا تھا کہ میں نے پولیس کو نہیں بلایا نہ ہی کوئی درخواست دی ہے البتہ رات گئے مجھے اور میرے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد مجھے علم نہیں پولیس کو کس نے اطلاع کی۔گھر میں تشدد کی وجہ سے بچوں کے رونے اور شور کی وجہ سے ہو سکتا ہے کسی پڑوسی نے پولیس کو اطلاع کی ہوں ایک سوال کے جواب میں نیشنل پیپلز پارٹی کی خاتون ایم این اے کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر منیر مینگرو نے ا یک خاتون جو کہ خود کو ڈاکٹر کہتی ہے کی ایماء پر تشدد کا نشانہ بنایااس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے شوہر میرے ساتھ نہیں رہتے ہیں کل تین دن بعد گھر اور آتے ہی مجھے اور بچوں پر تشدد شروع کر دیا اپنے فیملی کے روشن مستقبل اور اپنے گھر کو بچانے کی غرض سے پولیس کو تحریری درخواست نہیں دی۔مزید قومی خبریں
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.