انٹرپول نے ذاکر نائیک کو وطن واپسی کیلیے بھارت کی درخواست مسترد کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:26

انٹرپول نے ذاکر نائیک کو وطن واپسی کیلیے بھارت کی درخواست مسترد کر ..
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 16دسمبر 2017ء ):انٹرپول نے معروف بھارتی مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو وطن واپسی کیلیے بھارت کی درخواست مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت نے ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف انٹرپول کو ریڈ کارنر نوٹس کی درخواست دے رکھی تھی جس میں ان پر منی لانڈرنگ، نفرت انگیز تقاریر کے الزام عائد کیے گئے تھےلیکن انٹرپول کی جانب سے مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس منسوخ کردئیے گئے۔

انٹرپول نے اپنے بین الاقوامی دفاتر سے ڈاکٹر ذاکر کی معلومات ہٹانے کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کے مطابق انٹرپول نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی لندن میں قانونی فرم کو خط لکھ کر تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔ خط میں بتایا گیا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ذاکر نائیک کے خلاف جو ثبوت جمع کروائے گئے تھے وہ مذہبی اور سیاسی تعصب پر مبنی تھے اس لیے ان کی درخواست خارج کر دی ہے۔