صدر ٹرمپ کی پہلی قومی سلامتی کی پالیسی کا اعلان (آج) ہو گا
اتوار 17 دسمبر 2017 15:02
(جاری ہے)
میک ماسٹر کہا کہ روس لڑائی کے نام نہاد جدید طریقے جن میں جدید پروپیگنڈا مہم شامل ہے، اپنا کر امریکا کے لیے خطرہ بن رہا ہے اور ان کا مقصد ہمارے سماج کو تقسیم کرنا ہے۔
انہوں نے روس کا نام لیے بغیر کہا کہ جیسے کہ 2016ء کے صدارتی انتخاب میں مداخلت کی گئی۔میک ماسٹر نے چین کی معاشی جارحیت کو ایک ایسا خطرہ قرار دیا جو قواعد و ضوابط کی بنیاد پر قائم معاشی نظم کو چیلنج کر رہی ہے جس کی وجہ سے کروڑوں افراد کی غربت کو دور کرنے میں مدد ملی۔ انہوں نے روس اور چین کی طرف سے درپیش خطرے سے نمٹنے کے لیے مثبت مقابلے کے ذریعے نمٹنے کی تجویز دی جو اس خیال پر مبنی ہے کہ امریکا کی خوشحالی ایک قومی مفاد ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کی حکمت عملی کا پہلا حصہ تجارتی سمجھوتوں پر دوبارہ بات چیت کرنے پر مبنی ہے۔میک ماسٹر نے کہا کہ اگر ہم اقتصادی اور مالیاتی طور پر محفوظ نہیں ہیں تو امریکا اور برطانیہ دنیا میں امن و استحکام کی طاقت کا کردار ادا نہیں کر سکتے ۔انہوں نے شدت پسند گروپ داعش اور دیگر دہشت گرد گروپوں کو بھی خطرہ قرار دیا جو مغرب کے خلاف حملوں پر عمل درآمد اور ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔شمالی کوریا سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ماورا بھی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ شاید یہ فوجی تنازع سے بچنے کا ہمارے لیے سب سے اچھا راستہ ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.