قبائل آزاد ہیں، آزادی صلب کرکے فیصلے مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،محمودخان اچکزئی
فاٹا آزاد ہے، فیصلے مسلط کرنے خلاف تحریک میں بھرپور ساتھ دینگے، چیئرمین پشتونخوا میپ
اتوار 17 دسمبر 2017 21:04
(جاری ہے)
پھر 1946 میں لارڈ ویول نے لنڈی کوتل میں قبائیلوں کے ایک جرگہ سے کہا کہ میں اپنی حکومت کی طرف سے یہ پیغام پہنچانے آیا ہوں کہ آپ آزاد ہیں، تقسیم ہند کا تعلق آپ سے نہیں ہوگا۔
پھر تقسیم ہند میں علاقوں کے لئے گئے ناموں میں فاٹا کا ذکر نہیں تھا۔ فاٹا پر آئین کے صرف 4 ارٹیکل لاگو ہوتے ہیں۔ یہاں باقی 180 ارٹیکل لاگو کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ یہاں عدالتی نظام میں مالدار شخص غریب کے نام پر مکان، زمین اپنے نام کروا سکتا ہے، کسی کو بے عزت کرکے آسانی سے معاشرے میں پھر سکتا ہے۔ مگر فاٹا میں اسکا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے۔ انھوں نے کہا کہ فاٹا میں انجنئر، ڈاکٹر، جج، جرنیل سب ہیں۔ انکی کمیٹی بنائی جائے جو دو تین ماہ میں اپنے لئے بہترین فیصلہ کر لیں گے۔ اگر اپ نے انکی بات مان لی تو اچھا اگر نہیں تو انکے ساتھ ہم بھی مجاہدین ہیں۔ جلسے سے محمودخان اچکزئی نے خطاب میں نیشنلزم (قوم دوستی) کے متعلق کہا خدا نے جس جس قوم کیلئے پیغمبر بھیجا اسی قوم کی اپنی زبان میں کتاب بھیجی۔ یہاں ہمیں لوگ کہتے ہیں کہ قوم اور زبان کی بات نہیں کرنی چاہئے۔ مجھے خدا نے پشتون پیدا کیا، پشتونخوا وطن کے مجھ پر کئی حقوق ہیں جو مجھے نبانے پڑینگے۔ انھوں نے کہا کہ قران میں خدا فرماتے ہیں کہ میں نے موسی علیہ سلام سے کہا کہ جاو فرعون کے غلامی سے اپنے قوم کو نکالو۔ غلامی سے نجات حاصل کرنا موسی علیہ سلام کی سنت ہے، کوئی اس سنت پر عمل کرے نہ کرے ہم ضرور کریں گے۔پارٹی رکنیت کے آئین کے حوالے سے کہا کہ پشتونخوا میپ کا رکن مجھ سمیت تب تک کوئی نہیں بن سکتا جب تک وہ ظالم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ (قانون پر) عمل پیرا نہ ہو۔انھوں نے وسائل سے مالامال پشتونخوا وطن کے عوام کی حالت کے بارے میں کہا کہ دنیا جہاں میں آدمی 60 سال کی عمر میں ریٹائر ہو جاتے ہیں،انکو مراعات دی جاتی ہے۔ ہمارے وطن کے 60 سالہ عمر رسیدہ افراد مزدوری و چوکیداری کیلئے مسافری کرنے پر مجبور ہیں۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.