کوئٹہ میں چرچ پر حملے کے خلاف اور مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ

پیر 18 دسمبر 2017 14:14

کوئٹہ میں چرچ پر حملے کے خلاف اور مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے ..
کوئٹہ۔ 18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) کوئٹہ میں چرچ پر ہونے والی حملے کی خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں وکلاء کی جانب سے پیر کو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا اور کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں گرجا گھر پر حملے کے خلاف اور مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے وکلاء تنظیمو ں کی اپیل پر وکلاء پیر کو عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے اورکوئٹہ سمیت صوبے بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا جس کی وجہ سے دوردراز سے پیشی کیلئے آنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا اور وہ مایوسی سے واپس اپنے گھر وں کو لوٹ گئے ۔

متعلقہ عنوان :